پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمن اقدام قرار، مسلم لیگ (ن) سندھ کا اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی
ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود کی جانب سے 23 مارچ کے لانگ مارچ کو بھرپور
کامیاب بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ضمن میں کراچی ڈویژن اور اس کے ساتوں اضلاع
کے صدور و جنرل سیکریٹریز کا طلب کردہ مشترکہ اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل
نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مزید ان کی دعوت پر کراچی میں رہنے والے صوبائی عہدیداران
کے علاوہ ونگز کے صوبائی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات
میں ناقابلِ برداشت اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اقدام قرار دیا گیا۔ اجلاس میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور
بیروزگاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن پر شدید
مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک
کو مکمل تباہی اور انارکی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو اپنے
تمام اختلافات کو بالائےطاق رکھتے ہوئے
حکومت کے خلاف نکلنا ہوگا اور پی ڈی ایم کے اعلان کردہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کو کامیاب
بنانا ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی اس امر پر
بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی قومی ذمہ داری بھرپور طور پر
ادا کرے گی اور اس غیر نمائندہ، جبری مسلط حکومت سے ملک اور قوم کو چھٹکارا دلواۓ گی۔ اجلاس میں کراچی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا
گیا۔ طویل مشاورت کے بعد اتفاق کیا گیا کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کےلئے ورکرز کو فعال
اور متحرک کرنے کی غرض سے کراچی کے ساتوں اضلاع میں ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے
اور اس کے علاوہ تمام ونگز کے زیر اہتمام بھی ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اتفاق رائے سے ورکرز کنونشن اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے چند کمیٹیاں
بھی تشکیل دی گئیں۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں
کا اعلان 19 فروری کو کر دیا جائے گا اور یہ مذکورہ کمیٹیاں اسی روز سے اپنے کاموں
کا آغاز کر دیں گی۔ اجلاس میں ضلع شرقی کی
جانب سے مورخہ 20 فروری بروز اتوار شام 6 بجے گلشنِ اقبال کے علاقے 13-Dمیں پہلے
ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں ر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر،
غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ، سید منور رضا، ناصر الدین محمود، حیدرآباد ڈویژن کے صدر انور
سومرو، خواجہ سلمان خیر الدین، محترمہ سورٹھ تھیبو، سید نثار شاہ، حاجی شرافت اکاخیل،
نعیم کامران، ندیم اختر آرائیں، فیروز خان،علی عاشق گجر، امتیاز خان، اسلم خٹک، رانا
وارث، ملک شیر اعوان، نوشاد اختر، راجہ انصاری، احسن زبیر، یاسر عدیل شیخ، کرامت چوہان،
محترمہ پروین بشیر، محمد اکرم اعوان، قاضی زاہد، سید معراج احمد، حاجی طیب زرخان، قدیم
شاہ سمیت ضلع اور پی ایس کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں