ہالی وڈ فلم (AK-47 Kalashnikov)
تبصرہ: سید اسد علی شاہ
میخائیل کلاشنکوف ایک روسی جنرل، ملٹری انجینئر اور چھوٹے ہتھیار بنانے کا ماہر تھا، اس کے بنائے ہوئے مشہور ہتھیاروں میں کلاشنکوف سب سے زیادہ مشہور ہوئی اس کے علاوہ 47، AKM اور AK-74 رائفل بھی مشہور ہوئیں۔میخائیل کلاشنکوف نے موت سے کچھ دن قبل روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کو خط لکھا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ میں روحانی اذیت میں مبتلا ہوں اوراپنی گن کی وجہ سے خود کو لاکھوں اموات کا ذمے دار محسوس کرتا ہوں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ میخائیل کسان کا بیٹا ہوتا ہے جسے بچپن سے ہی ہتھیار بنانے کا شوق ہوتا ہے، جوانی میں وہ فوج میں بھرتی ہوتا ہے تاہم دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ شدید زخمی ہو جاتا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے جہاں سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ ورکشاپ میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک کلاشنکوف بناتا ہے، آرڈننس فیکٹری کے افسر کو اس کی گن بہت پسند آتی ہے جس کے بعد وہ اسے ضلعی کمانڈر جنرل پاول کرباٹکن کے پاس بھیج دیتا ہے جو میخائیل کو قومی ہتھیاروں کے ڈیزائن کے مقابلے میں شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
میخائیل قومی ہتھیاروں کے مقابلے میں شرکت کے لیے ماسکو چلا جاتا جہاں اس کا مقابلہ ہتھیاروں کے مشہور ڈیزائنر سے ہوتا ہے، یہاں پر اس کی ملاقات ڈیزائن اسسٹنٹ ایکٹرینا موزیوا سے ہوتی ہے جواس کی گن کا ڈیزئن تیار کرنے میں اس کی مدد کرتی ہے، میخائیل یہ مقابلہ ہار جاتا ہے مگر یہاں وہ ڈیزائن اسسٹنٹ ایکٹرینا موزیوا کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے، شام کو وہ دونوں ایک پارٹی میں جاتے ہیں جہاں ایکٹرینا موزیوا ایک دوسرے فوجی کے ساتھ رقص کرنے لگ جاتی ہے جسے دیکھ کر میخائیل کو بہت غصہ آتا ہے اور وہ فوجی سے لڑنا شروع کر دیتا ہے جس کے بعد ایکٹرینا موزیوا اور میخائیل واپس گھر چلے جاتے ہیں اس دوران میخائیل ایکٹرینا موزیوا سے اس کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ اسے بتاتی ہے کہ اس کی ایک چھ سال کی بیٹی بھی ہے یہ کہہ کر ایکٹرینا موزیوا اپنے گھر میں چلی جاتی ہے اور میخائیل دوسرے روز اپنے شہر لوٹ جاتا ہے۔
کچھ روزکے بعد میخائیل کو ایکٹرینا کا خط ملتا ہے اور وہ اسے کہتی ہے کہ تم مقابلے میں شرکت کے لیے دوبارہ ماسکو آنا، ایک ماہ کے بعد میخائیل اسلحہ ڈیزائن کرنے کے بڑے مقابلے میں شرکت کے لیے دوبارہ ماسکو آتا ہے اور شہر پہنچ کر سیدھا فوجی چھاؤنی جاتا ہے اور ایکٹرینا کے آفس کی کھڑکی پر پتھر مارنا شروع کر دیتا ہے اور پھر سامنے ہی زمین پراپنا بیگ رکھ کراس پر بیٹھ جاتا ہے، ایکٹرینا اسے دیکھ کر کھڑکی سے ہی مسکرانے لگتی ہے جس کے بعد دونوں واک پر چلے جاتے ہیں جہاں بارش شروع ہو جاتی ہے، دوسرے روز اسلحہ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کیا جاتا ہے اور کسی امیدوار کو کامیاب قرار نہیں دیا جاتا، امیدواروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اسلحے کو مزید بہتر بنائیں اس اعلان کے بعد میخائیل بہت دل برداشتہ ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر کے پاس جا کر کہتا ہے مجھے واپس محاذ جنگ پر بھیج دیں مگر ڈاکٹر اسے ان فٹ قرار دے کر واپس بھیج دیتا ہے، میخائیل کو اس کا ایک سینئر افسر ملتا ہے اور کہتا ہے کہ تم اپنی سب مشین گن کو بہتر بتاؤ اور تم یہ مقابلہ جیت سکتے ہیں، میخائل ایکٹرینا کے گھر بیٹھا ہوتا ہے تو لڑکی کی ماں آ جاتی ہے اور اس سے پوچھتی ہے کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو، میخائیل اپنے شہر کے بارے میں اسے بتاتا ہے تو وہ کہتی اس کا مطلب تم واپس چلے جاؤ گے، یہ سن کر وہ لڑکی سے کہتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی، ایکٹرینا یہ سن کر ہنسنے لگتی ہے اور ہاں کہہ دیتی ہے۔
کچھ دن کے بعد میخائیل کے سب مشین گن کے ڈیزائن کو مقابلے کے لیے سلیکٹ کر لیا جاتا ہے، میخائیل اپنے آفس میں بیٹھا ہوتا ہے تو پہلے مقابلہ جیتنا والا فوجی افسر میخائیل کی مشین گن (کلاشنکوف) کے ڈیزائن کو دیکھتا ہے اور اسے کہتا ہے اسے اور سادہ اور آسان بناؤ گے تو تم ایک اچھی مشین گن بنا سکتے ہو جس کے بعد میخائیل اپنی کلاشنکوف کے ڈیزائن کو تبدیل کرکے اسے اور بہتر بنا دیتا ہے، میخائیل مقابلے میں شرکت سے پہلے اسے ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے مگر اسے فائرنگ رینج میں کلاشنکوف کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کے بعد میخائیل اپنی گن کو ورکشاپ کے باہر ہی ٹیسٹ کرتا ہے مگر فائرنگ کی آواز سن کر فوجی آ جاتے ہیں اور اسے گرفتار کر کے جنرل واسیلی ڈیگٹیاریوف کے پاس لے جاتے ہیں جوایک قابل ذکر ہتھیاروں کے ڈیزائنر ہیں جنھیں میخائیل اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتا ہے مگر جنرل واسیلی میخائل کے ٹیلنٹ اور کلاشنکوف کو دیکھ کر خود مقابلے سے دست بردار ہو جاتا ہے، ایک ہفتے کے بعد مقابلے میں پیش کی جانے والی مشین گنوں کو فائرنگ رینج میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے اورمیخائیل کی گن پانی میں ڈوبنے اورریت ڈالنے کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے نہ گن میں گولی پھنستی ہے اورنہ اس میں کوئی دوسری خرابی ہوتی ہے جس کے بعد میخائیل کو مقابلے میں کامیاب قرار دیا جاتا ہے وہ یہ بات اپنی بیوی ایکٹرینا موزیوا کو بتاتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی اور اسے بتاتی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے۔
میخائل کی بنائی گئی کلاشنکوف کو فوج کا حصہ بنا لیا جاتا ہے اور اس
کی سرکاری سطح پر تیاری کی اجازت دے دی جاتی ہے میخائیل کو بھی ترقی دی جاتی ہے، جنرل واسیلی اس سے پوچھتا
ہے کہ تم آخری بار اپنے گھر کب گئے تھے؟ میخائیل
کہتا ہے کچھ یاد نہیں کہ کتنے سال ہوگئے ہیں، جنرل واسیلی اسے کہتا ہے کہ میں
تم کو چھٹیاں دیتا ہوں تم اپنے گھر جاؤ اور اپنی والدہ سے مل کر آجاؤ۔ یہ سن کر میخائل
بہت خوش ہوتا ہے، بیوی اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ وہ اپنے گھر چلا جاتا ہے جہاں گھر
کے صحن میں اس کی ماں کپڑے سکھا رہی ہوتی ہے جو میخائیل کو دیکھ کر دوڑتی ہوئی آتی ہے اوراسے گلے لگا کررونے
لگتی ہے۔
بہت عمدہ تبصرہ جسے پڑھ کرہی اندازہ ہوتاہے کہ ےہ اےک بہت اچھی فلم ہوگی
جواب دیںحذف کریں