سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن کا آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ندیم میمن نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے۔پی۔این۔ایس) ہیڈ آفس گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ کیا اور اے۔پی این ایس کے صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر جمیل اطہر، نائب صدر شہاب زبیری، جنرل سیکریٹری ناز آفرین ،دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے پی این ایس کے ارکان نے سیکریٹری اطلاعات سندھ کو اشتہارات اور ان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں۔
سیکریٹری اطلاعات نے اجلاس
میں موجود معزز ارکان کی گزارشات کو بہت توجہ اور غور سے سنا اور کہا کہ جس دن سے سیکریٹری
اطلاعات کی منصبی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے تقریباً روز ہی میڈیا کے احباب سے
اپنے دفتر میں بھی مسلسل مل رہا ہوں اور ہاؤسز میں بھی ملاقاتوں کے لئے جارہا ہوں تاکہ
ان کے مسائل کا باہمی مشاورت سے حل نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے سیکریٹری
اطلاعات کی حیثیت سے آپ کے مسائل کا حل میری منصبی ذمہ داری ہے اور ہم آپ احباب کی
مشاورت اور تعاون کے ساتھ مسائل کا بہتر حل نکالا جائے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات
سندھ نے بعض مسائل کے فوری حل کے لئے اپنے ساتھ موجود محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر اشتہارات
امتیاز علی جویو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد یوسف کابورو اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن
حسن اصغر نقوی کو موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس کے اختتام پر اے پی این ایس
کے ارکان نے سیکریٹری اطلاعات کے تعاون اور اے پی این ایس آفس کا دورہ کرنے پر شکریہ
ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں