سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ملاقات
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن سے ان کے دفتر میں آج پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی۔بی۔اے) کے چیئرمین شکیل مسعود نے ڈائریکٹر پی بی اے محمد علی بٹ کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس محکمہ اطلاعات محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر اشتہارات امتیاز جویو اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پی بی اے کے مابین سندھ حکومت اور براڈ کاسٹنگ میڈیا کے باہمی تعلق کے استحکام اور حکومت کی کارکردگی اور عوامی بہبود کے منصوبے میڈیا پر اجاگر کرنے اور عوامی آگاہی کے عمل کو مزید موثر کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ سندھ کے تمام اضلاع میں مواصلات اور سڑکوں کے نظام کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پراجیکٹ سندھ حکومت کا لینڈ مارک پراجیکٹ ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ دریائے سندھ پر پلوں کی تعمیر سے طویل راستوں کے سفر کو مختصر کیا گیا ہے جس سے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والوں کو آسانیاں میسر آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی سندھ
حکومت نے شاندار کام کئے ہیں۔ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹر سٹی بس سروس کے علاوہ کراچی،
حیدرآباد، سکھر میں پیپلز بس سروس کی انتہائی سستی، آرام دہ اور جدید سروس شروع کی
گئی ہے۔ خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جو خواتین کو بااختیار
بنانے کی جانب ایک اور مستحکم قدم ہے۔ کراچی میں جدید ترین الیکٹرک بسیں بھی چلائی
جارہی ہیں اور کراچی شہر کے مختلف روٹس پر محکمہ ٹرانسپورٹ یہ بسیں چلا رہا ہے جس کی
شہریوں نے زبردست پذیرائی کی ہے۔
سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم
میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور عوامی بہبود کے دیگر شعبوں کے
ساتھ ساتھ صحافیوں، صحافتی انجمنوں، صحافتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی بہبود کے لئے
بھی مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پی بی اے شکیل مسعود نے میڈیا
ہاﺅسز کے واجبات کی بروقت ادائیگی
پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں