بزم ”ادبِ امروز“ پاکستان کی ادبی نشست
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) بزم
”ادبِ امروز“ پاکستان کی ادبی نشست بہ تعاون اکادمی ادبیات پاکستان کراچی زیر صدارت
شاعر، ادیب اور دانشور ڈاکٹر مختار حیات، جبکہ مہمان خصوص سینئر ادیب، صحافی، کالم
نگار آغا مسعود حسین اور مہمان اعزازی ڈاکٹر جاوید منظر تھے۔
نثری ادب کے حوالے سے آغا
مسعود حسین نے مشہور و معروف ادیبہ مرحومہ ”قرة العین حیدر“ پر اپنا مقالہ پیش کیا۔
ان کے بعد عرفان عابدی نے ایک مختصر افسانہ نذر سامعین کیا۔
بزم آرگنائزر مشرف علی رضوی،
نظامت کار حامد علی سید اور شاہدہ عروج خان نے پرکشش انداز میں مشاعرے کو یادگار بنایا۔
شرکا میں صاحبان ذوق کی خاصی تعداد کے علاوہ جن شعرا حضرات نے اپنے کلام نذر سامعین
کیے ان میں سعدالدین سعد، تنویر سخن، احمد خیال، افضل ہزاروی، کاوش کاظمی، تاج علی
رعنا، دلشاد احمد دہلوی، حمیدہ کشش، شہناز رضوی، سلمیٰ رضا سلمیٰ، ہما اعظمی، راحت
رخسانہ، باقر عباس فائز، اقبال آرزو، ناصر نایاب، قمر جہاں قمر، اوج ترمذی، فرح دیبا،
حامد علی سید، شاہدہ عروج خان، مشرف علی رضوی، عرفان علی عابدی، ظفر بلوچ، سکندر رند
نے بھی کلام پیش کیا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے انچارج اقبال احمد نے حوصلہ مندانہ
اظہار خیال کیا۔ صدر کے کلام سے حاضرین محظوظ ہوئے اور داد دے کر بھی پسندیدگی کا اظہار
کیا۔ بعد تقریب تمام حضرات کی تواضع کا اہتمام اراکین بزم نے کیا اس طرح یہ یادگار
نشست اختتام پذیر ہوئی۔
ادبی تنظیموں کی روءیداد کی اشاعت قابل مبارکباد
جواب دیںحذف کریں