امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت سندھ انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بورڈ کا اجلاس

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت سندھ انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (سیکا) کے بورڈ کا پہلا اجلاس آج محکمۂ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی، نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (نیکا) اسلام آباد  کے مینیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم، سیکریٹری خزانہ سندھ کے نمائندہ افسر کے علاوہ سندھ انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (سیکا) کے مینجنگ ڈائریکٹر امتیاز شاہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 500 میگاواٹ کا پاکستان کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا، امتیاز احمد شیخ

اجلاس میں ایم ڈی سیکا کو توانائی بچت کے لئے مربوط منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سیکا کے لئے 200 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں ایم ڈی سیکا نے بتایا کہ سیکا کے نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کی طرز پر صوبے میں فرائض انجام دے گی اور بجلی اور توانائی کی بچت کے لئے بلڈنگ کوڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ سیکا کے باہمی تعاون سے ڈونر اداروں کے تعاون سے توانائی بچت کے مختلف منصوبوں کو بروئے کار لائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں