تنظیم فلاح خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد

Tanzeem Falah Khawateen


محسن انسانیت رسول اکرم کے احکامات عین قرآنی تھے ہماری زندگیوں میں، قرآن و سنت کی دوری نے ہمیں ایسے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں منزل کا دور دور تک پتا نہیں ہے ہم جب تک قرآن و سنت کے طریقوں پر نہیں چلیں گے ہمارا حال بد سے بدتر ہوتا چلا جائے گا، پورے عالم اسلامی اور خاص طور پر پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے، تنظیم فلاح خواتین کی محفل میلاد سے قمر النساءقمر، ڈاکٹر فائزہ احسان، ڈاکٹر عفت رحمانی، عفت تراب الحق، ڈاکٹر عائشہ رضوی، شگفتہ فرحت، ڈاکٹر نزہت انیس اور دیگر کا خطاب۔

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) تنظیم فلاح خواتین کی سالانہ محفل میلاد برائے خواتین میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا محسن انسانیت رسول اکرم کے احکامات عین قرآنی ہیں، ہماری زندگیوں میں قرآن و سنت سے دوری نے ہمیں ایسے دوراہے پہ لا کھڑا کیا ہے جہاں منزل کا دور دور تک پتا نہیں ہے، تنظیم کی بانی چیئر پرسن، قمر النساءقمر نے کہا انسانی ریاست کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ایک مسلمان ماں پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کی تربیت اسلامی خطوط پر کریں۔ پروفیسر فائزہ احسان نے درود و شریف کی اہمیت اور اس کی فضیلت پر زور دیا، عفت تراب الحق نے اسلامی عقائد پروشنی ڈالتے ہوئے اپنے بیان میں ٹرانس جینڈر بل کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں کو اعمال صالحہ کی درستگی کے لئے سیرت طیبہ پہ عمل کرنے پہ زور دیا، ڈاکٹر عفت رحمانی نے سیرت رسول کی روشنی میں ایک اچھے معاشرے کے اوصاف بیان کیے، شگفتہ فرحت نے کہا تنظیم فلاح خواتین نے انسانیت کی خدمت کا عزم کیا ہوا ہے اور یہ محفل میلاد دراصل اسی عزم کا اشارہ ہے کہ رسول اکرم نے انسانیت سے محبت کا حکم دیا ہے، ڈاکٹر عائشہ رضوی نے کہا، تنظیم فلاح خواتین ہر سال یہ محفل میلاد منعقد کرکے خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتی ہے، سرکار دو عالم کی سیرت طیبہ ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

 اس موقع پر معروف نعت خواں تابندہ لاری، حوریا فہیم، سارا معین، سیدہ زینب، ثناعلی، عالیہ آصف، کنیز عائشہ، ام حانی اور ہما ناز نے نعت رسول پیش کی اور محفل میلاد کو پر نور اور پر رونق کر دیا۔ پروفیسر نزہت انیس نے آخر میں دعا کرائی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف اینکر اور صحافی صفیہ ملک نے انجام دیے، اس موقع پر تنظیم فلاح خواتین کی کارکنان عہدیداران کے علاوہ رعنا صدیقی، عابدہ رحمن، بیگم ڈاکٹر فضل، حنا رحمن، مہر جمالی، شائستہ فرحت، ڈاکٹر نسیم لودھی اور شہر کی معروف شخصیات میں واجد علی قادری، رضوان صدیقی، وسیم ہاشمی، اعجاز علی نوید، سید عباس علی، اویس ادیب انصاری اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر تنظیم کی جانب سے شیرینی اور عشایے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

Please do not enter any spam link in the comment box.