الیکشن کمیشن، شاہ فیصل ٹاؤن میں چیئرمین کی سیٹ پر شیڈول جاری نہیں کر رہا، لیاقت علی ساہی
کراچی
(نمایندہ ٹیلنٹ) بلدیاتی
الیکشن کراچی یوسی تھری شاہ فیصل میونسپل ٹاؤن کمیٹی ضلع کورنگی کراچی سےچیئرمین کے
امیدوار درخواست گزار لیاقت علی ساہی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان
قوانین پر عمل درآمد کرنے کے بجائے یو سی تھری شاہ فیصل ٹاؤن میں چیئرمین کی سیٹ پر
شیڈول جاری نہیں کررہا جس سے حلقے کے ووٹرز کو تشویش ہے۔
درخواست گزار لیاقت علی ساہی
کے وکیل محمد رمضان نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو پابند
کرے کہ 23اکتوبر2022 سے قبل چیئرمین کی سیٹ پر جس پینل کا امیدوار فوت ہوگیا ہے اُسے
موقع فراہم کرے کہ وہ نئے سرے سےاپنے امیدوار اگر دینا چاہتے ہیں تو دے سکیں تاکہ بلدیاتی
الیکشن 23اکتوبر2022 کو یوسی تھر شاہ فیصل میونسپل ٹاؤن کمیٹی میں پورے پینل کےہوسکیں
۔
درخواست گزار لیاقت علی ساہی
امیدوار چیئرمین یوسی تھری شاہ فیصل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادادروں کو ہم مسلسل
خطوط لکھ رہے ہیں کہ رول کے مطابق اس میں ایک ہفتے کی کاروائی ہے اسے مکمل کیا جائےلیکن
الیکشن کمیشن ہمارے حلقے کے ووٹرز کے لئے مسائل میں اضافہ کررہے ہیں دومرتبہ الیکشن
ملتوی ہونے کی وجہ سے ووٹرز میں پہلے ہی بے یقینی پیدا ہوگئی جس کے وجہ سےامیدواروں
کے مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کی ٹیکس منی کا بھی ضیاع ہوگا جوکام 23اکتوبر
2022 سے قبل ممکن ہوسکتا ہے اُسے ادارے کے ذمہ دار ضمنی الیکشن میں لے جانا چاہتے ہیں
جس کا بوجھ عوام کی ٹیکس منی پر ہوگی جوکہ سراسر زیادتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد اور ری ہیبلیٹیشن کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، لیاقت علی ساہی
درخواست گزار کی درخواست
پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردئیے ہیں جس پر 11اکتوبر2022
کو سماعت ہوگی ۔ درخواست
گزار کےلیاقت علی ساہی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور دیگر
متعلقہ اداروں کی بیڈگورننس پر پریشان ہیں تین ماہ میں فوت ہونے امیدواروں کے انتخابی
حلقوں میں شیڈول تک جاری نہیں کرسکے 16اکتوبر2022 کو NA-239 کے ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے 23اکتوبر2022
کو بلدیاتی الیکشن کراچی ڈویژن میں ہونگے اور اس کے بعد ضمنی الیکشن کرانے کا الیکشن
کمیشن کا منصوبہ ہے جو اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کررہا ہے میر ے حلقے کے ووٹرز
کا مطالبہ ہے کہ یو سی تھری شاہ فیصل مونسپل ٹاؤن کمیٹی میں تمام کاروائی مکمل کرکے
الیکشن کمیشن الیکشن کو 23اکتوبر2022 کو ممکن بنائے اور ووٹرز کو بھی موقع فراہم کرے
کہ وہ ووٹ کاسٹ کرسکیں۔
کوئی تبصرے نہیں