میں لابی سسٹم کا شکار ہوں، سعدیہ خان
کراچی ( نمایندہ ٹیلنٹ) وطن عزیز کی معروف ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے کہا کہ وہ آج کل کراچی میں ہی موجود ہیں اور اس وقت ”من ٹی وی“ پر ڈرامہ ”ادھوری دلہن“ کے سیٹ پر ریکارڈنگز میں مصروف ہیں، جو آن ایئر ہے، ان کے بیرون ممالک کے دورے پر جانے والی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ میں بیرون ممالک نہیں جاتی، مجھ کو بیرون ممالک بھی اگر کوئی اچھا پروجیکٹ ملتا ہے تو اس کے لیے ضرور جاتی ہوں۔ گزشتہ سال بھی ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں میرا دبئی جانا ہوا تھا اور ابھی مجھے کام ملا تو ضرور میرا جانا ہوگا مگر مجھے حیرت یہ ہوتی ہے، جب میں پاکستان میں موجود ہوتی ہوں تب میرے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے کہ میں پاکستان میں نہیں ہوں۔
سعدیہ خان نے کہا کہ اسٹیج
ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ ٹی وی چینلز کے ڈراموں اور کمرشل شوٹ میں مصروفیت ہے،
انھوں نے کہا کہ وہ اسٹیج کو کبھی خیرباد نہیں کہہ سکتیں، کیونکہ اسٹیج ان کی پہچان
بنی رہی ہے اس کے بعد وہ ماڈلنگ اور ٹی وی کی طرف گئیں جب کہ کچھ عناصر ان کے بارے
میں اکثر و بیشتر اس قسم کی خبریں چلا دیتے ہیں کہ میں بیرون ممالک کے دورے پر ہوں
جب کہ ایسا کچھ ہوتا نہیں ہے، شاید ان عناصر کو مجھے سے کسی قسم کا کوئی خوف ہو، میں
نے ہمیشہ شوبز میں تمام بڑوں چھوٹوں کی دل سے عزت کی ہے اور آیندہ بھی کرتی رہوں گی۔
اسٹیج پر زیادہ ڈرامے نہ کرنے کی ایک اور بھی وجہ ہے اس وقت ڈرامے کم ہو رہے ہیں اور
صرف ایک دن کے ڈرامے کے لیے پورا ہفتہ صرف ہوتا ہے۔ سعدیہ خان نے کہا وہ عید فیسٹیول
میں ضرور کام کریں گی، اگر ان کے خلاف کوئی سازش نہ ہوئی مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ گزشتہ
ایک سال سے اسی لابی سسٹم کا شکار رہی ہیں اور یہ وہ لابی ہے جو مجھے بیرون ممالک کے
دورے پر روانہ کرتی رہتی ہے، تاکہ کراچی کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مجھے سے ڈرامے کی
کاسٹنگ کے لیے رابط نہ کرسکیں اگر ایسا ہے تو یہ کوئی اچھی عمل نہیں ہے فنکار کو جہاں
بھی کام ملے گا وہ کرے گا، تاہم میری اولین ترجیح ہمیشہ سے اچھے پروجیکٹس اچھی ٹیم
اور اچھا اسکرپٹ رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں