بزم ادب امروز کے تحت نعتیہ مشاعرہ
کراچی(نمایندہ ٹیلنٹ)بزم ”ادبِ امروز“ پاکستان کے زیر اہتمام اور اکادمی ادبیات پاکستان کے تعاون سے شمشیر الحیدری ہال میں بسلسلہ ولادت باسعادت نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں صدارت کے فرائض ماہر تعلیم سینئر شاعر و ادیب، نعت و منقبت نگار جناب فیروز ناطق خسرو نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے منصب پر بھی مایہ ناز ماہر تعلیم اور سندھی و اردو کے شاعر و ادیب کے علاوہ ہر دو زبان میں صوفیا کرام کے کلام کے تراجم کے مرتب جناب پروفیسر مشتاق مہر صاحب تشریف فرما تھے۔ پروگرام میں دو مہمانان اعزاز رہیں۔ محترمہ پروفیسر زینت کوثر لاکھانی کئی کتابوں کی مصنفہ خصوصاً ان کی اردو کے مقدمے پر تحقیقی کاوش ”متاعِ جاں“ ایک سدابہار ادب کی ترجمان ہے۔ وہ ایک سنجیدہ پُرمغز کلام کہنے والی شاعرہ، ادیبہ اور ماہرِ تعلیم رہی ہیں اور اُردو کی خدمات اور گجراتی کلام پر بھی کام کر رہی ہیں۔
علاوہ ازیں ہماری دوسری مہمان
اعزاز مقبول و معروف شاعرہ، مصنفہ، سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان، ڈرامہ آرٹسٹ، مشیر
لوح ادب، بانی و چیئرپرسن منتظم شاعرات پاکستان کے علاوہ بھی کئی تنظیموں کی ڈائریکٹر
ہیں۔ انھیں متعدد تنظیموں سے شیلڈ اور ایوارڈ کے ساتھ اسناد بھی حاصل ہیں۔ نعتیہ مشاعرے
میں ان سرکردہ حضرات کے علاوہ جن شعرا و شاعرات نے اپنا اپنا کلام نذر سامعین کیا ان
کے نام درج ذیل ہیں۔
قمر جہاں قمر، جواد زیدی،
عابد حسین حسینی، ماجد علی سید، دلشاد دہلوی، غلام حیدر مہر، سلیم عکاس، قیصر عباس
زیدی، ہما اعظمی، مشرف علی رضوی، آفتاب عالم خان، افسر علی افسر، مرزا عاصی اختر، تاجر
علی رانا، بانی محفل عرفان عابدی، عروج واسطی، شجاع الزماں شاد، شہناز رضوی، جمیل ادیب
سید، سعد الدین سعد، جناب حامد علی سید نے مشاعرے کی بہترین نظامت کرکے تقریب کو یادگار
بنا دیا۔ بعدازاں عرفان عابدی نے حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی کامیابی
کے لیے ان کی آمد کو رونق کا باعث قرار دیا۔ ایک گروپ فوٹو سیشن کے بعد حاضرین میں
تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں