رنگارنگ ایوارڈ تقریب اور ایک شام فور اسٹار کے نام

four star, Shakir Academy

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ)تقریب اور ایک شام فور اسٹار کے نام سے شاکر اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔ معروف سیاسی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سہیل عابدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں بہترین خدمات دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ دینا ایک خوش آئند عمل ہے چیئرمین فاطمی آرٹ پروموٹر راشد فاطمی کی شوبز کے حوالے سے اور چیف آرگنائزر عارف کمانڈو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کے ساتھ چیف آرگنائزر یاسمین خان بھی مبارکباد کی مستحق ہیں ایک شاندار تقریب سجانے میں ان کا بھی کنٹری بیوشن ہیں۔

 معروف سماجی ثقافتی شخصیت سید احمد شکیل نے کہا کہ بلاشبہ فاطمی آرٹ پروموٹرز فنکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کو پروموٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے وہ تمام ایوارڈ ونرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر شوبز اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے چیئرمین فاطمی آرٹ پروموٹرز سید راشد فاطمی نے کہا کہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اور آئندہ بھی اسی شان و شوکت سے جاری رہے گا عارف کمانڈو نے تمام شخصیات کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اداکارہ رخشندہ، گلوکارہ فرخ انجم، عائشہ راجپوت، مونا خان، آرزو، لبنیٰ خان، اداکارہ بینش انعام، معروف بزنس مین حیدر شیروانی، چیف آگنائزر عارف کمانڈو، یاسمین خان، کمپیئر طارق ساگر، اداکار شریف بلوچ، پیارے منصور، آصف علی راجپوت، نعیم خان، بابا جی، شاہد، کمال خان، عارف بھیا، گلوکار جعفر شیخ، شاکر علی خان، شہزاد پٹنی، رزاق پٹنی، ممتاز احمد، ریحان، ظفر حسن، مظفر حسین، عاصم خان، فاروق انصاری، ثاقب ابرار، شانو شاہ رخ، ارج شاہ، سلیم خان، صادق نور، زرینہ خان، جاوید مراد، اور دیگر شامل تھے اس پر وقار تقریب میں فلم اسٹار ہنی خان، انور شاہ، اکرم قریشی، افضل وارثی، الطاف رانا، وسیم خان، ایم مقیم، ارشد ہاشمی، نعیم سنارا، احسان امروہی، قاسم پٹیل، وصی خان، فاروق میمن، چوہان، اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

 اس موقع پر گلوکارہ فرخ انجم، عائشہ راجپوت، مونا خان، لبنی خان، زرینہ خان، گلوکار جعفر شیخ، وصی خان، شاکر علی خان، اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض طارق ساگر اور بینش نے انجام دیے مذکورہ تقریب رات گئے تک جاری رہی۔

کوئی تبصرے نہیں