غزل
بیج دل کی زمیں میں کئی بو دیئے |
ہم کبھی ہنس دیئے اور کبھی رو دیئے |
جس نے محفل میں دیکھا ہے جلوہ ترا |
ہوش اپنے اسی نے وہیں کھو دیئے |
حال میرا بتا دے کوئی کیسا ہے |
میری حالت پہ کیوں لوگ سب رو دیئے |
ایسا طوفاں ملا ڈر گیا نا خدا |
تب بڑے حوصلے نا خدا کو دیئے |
راج دل کے چمن سے خزاں کا گیا |
داغ تیری محبت کے سب دھو دیئے |
ایک جیسا لگا ہے غمِ دل انھیں |
داستاں میری سن کے سبھی رو دیئے |
چل فدا اس جہاں کو جہاں سب گئے |
زندگی کے سبھی بوجھ جب ڈھو دیئے |
کوئی تبصرے نہیں