عثمان قادر کی انجری میں بہتری



ٹیلنٹ (نمایندہ، لاہور) عثمان قادر کی انجری میں بہتری آئی ہے اور توقع ہے کہ وہ لاہور میں ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے۔عثمان قادر زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے جبکہ ان کی جگہ افتخار احمد نے لے لی تھی جنھوں نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دیے۔

محمد حسنین کی گیند پر الیکس ہیلز نے شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم وکٹ پر کھڑے عثمان قادر نے ڈائیو لگا کر زبردست کیچ پکڑ لیا جبکہ اس دوران وہ شدید زخمی بھی ہوگئے۔الیکس ہیلز تین گیندوں پر پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں