انجمن طلبہ اسلام کے مصطفائی کارکن امید سحر ہیں، محمد معین الدین



کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام کے مصطفائی کارکن اندھیروں کے ماحول میں امید سحر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ برادر محمد معین الدین سیالوی نے 18مارچ بروز ہفتہ کو سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم نزد آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والے امید سحر کنونشن کی دعوتی مہم کے دوران کیا۔

 انہوں نے گزشتہ روز صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی محمد منیب الرحمان اور رفقاءانجمن خوشی محمد خضری، ملک طاھر اقبال مصطفائی، ندیم ہارون، منظور احمد، سلمان انصاری، محمد بخش گھنیہ، ڈاکٹر عبدالرحیم، افتخار علی نوری، ولی مصطفائی، عابد ضیائی، جنید احمد منشی، اسحاق مصطفائی وقارالحسن ودیگر سے ملاقات کرتے ہوئے امید سحر کنونشن کی دعوت پیش کی۔ ان کے ہمراہ جوائنٹ سیکریٹری سندھ، ناظم کنونشن برادر افتخار احمد، ناظم کراچی محمد احمد ترابی ناظم، جنرل سیکریٹری کراچی اویس مغل، ناظم ضلع ملیر ساجد حسین بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں