ہر کارکن شہداء کے لہو کا وفادار اور مشن کا سفیر ہے، مبشر حسینی

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسینی جنوبی پنجاب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بلوچستان روانہ ہو گئے جہاں وہ عشرہ شہدائے راہ وفا کے تحت انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد پیرل شہید کی سالانہ برسی میں شرکت کریں گے۔ اسکے بعد وہ سندھ کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں شہداء کے مزارات سمیت کراچی میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت سید حسنین نوری، سردار وقاص احمد رئیسانی اور  صوبہ بلوچستان کے ناظم صدیق آفتاب احمد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا انجمن طلباء اسلام نے رواں عشرے کو شہدائے راہ وفا کا نام دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں، شہداء کے مزارات پر حاضری اور پروگرامز کا انعقاد کروا کر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اوج کی منازل پر ہے، کارکنان ہمیشہ شہداء کے لہو سے وفا کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں