محمدﷺ کی آنکھوں کے تارے ہیں حسنؓ و حسینؓ
| محمدﷺ کی آنکھوں کے تارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| علیؓ اور زہرا کے پیارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| جو نانا کی ذیشان آغوش میں ہیں پلے |
| وہ نورِ خدا کے نظارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| ہے جن میں محمدﷺ کی سیرت کی خوشبو بسی |
| یہی تو خدا کو وہ پیارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| ہُوا معترف آپ کی ذات کا کل جہاں |
| بصیرت نے ایسے نکھارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| ملائک بھی دربان ہیں جن کی دہلیز کے |
| وہ جنت کے سردار پیارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |
| یہی لفظ ساگر ہر اک کی زباں سے سنے |
| سبھی کہہ رہے ہیں ہمارے ہیں حسنؓ و حسینؓ |

کوئی تبصرے نہیں
Please do not enter any spam link in the comment box.