عیسیٰ لیبارٹری کے زیر اہتمام ”پانی اور صحت“ کے عنوان پر سیمینار



کراچی ( نمایندہ ٹیلنٹ) عیسیٰ لیبارٹری اور مقامی ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ”پانی اور زندگی، پانی اور صحت“ کے عنوان سے ایک سیمینار عیسیٰ لیبارٹری، گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جس سے پانی کے شعبے سے وابستہ ماہرین، شعبہ طب اور سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے خطاب کیا۔ مقررین میں ڈاکٹر قمر رضوی، انجینئر آفتاب فاروقی، انجینئر عشرت فاروقی، انجینئر وسیم فاروقی، خورشید حیدر، شگفتہ فرحت، عفت مسعود شامل تھے۔ سیمینارکی نظامت کے فرائض معروف براڈ کاسٹر سعیدہ کوثر نے انجام دیے۔

مقررین نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی بنیادی ضرورت ہے۔ پینے کے صاف پانی پر ہر انسان کا حق ہے۔ پانی زندگی ہے اور پانی صحت ہے۔ ابتدائی کلمات پروگرام کے آرگنائزر اویس ادیب انصاری نے ادا کیے، جبکہ عیسیٰ لیبارٹری کے ریجنل مینیجر فیضان فصیح نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں