| مری ملّت کی جس سے آن پاکستان پاکستان |
| ملی جس سے ہمیں پہچان پاکستان پاکستان |
| خدا کی یہ عنایت ہے بزرگوں کی امانت ہے |
| مری دھرتی مرا ایمان پاکستان پاکستان |
| میں تن من وار دوں اپنا نگہبانی کروں اس کی |
| ہمارا دل ہماری جان پاکستان پاکستان |
| نشاں عظمت کا اپنا قومی پرچم ہے جہاں بھر میں |
| ہے اونچی جگ میں جس کی شان پاکستان پاکستان |
| مرے اقبال کے خوابوں کی جو تعبیر ٹھہرا ہے |
| وہی قائد کا ہے ارمان پاکستان پاکستان |
| تھی جن کے دم سے پھیلی روشنی اس دیس میں ہر سو |
| کہاں سب وہ گئے انسان پاکستان پاکستان |
| وفا کے پھول اس کی وادی وادی میں سدا مہکیں |
| مرے اللہ کا ہے احسان پاکستان پاکستان |
| بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے ازادی |
| ملا ساگر یہ پاکستان پاکستان پاکستان |
کوئی تبصرے نہیں
Please do not enter any spam link in the comment box.