مزیدار چکن کڑاہی
مزیدار
چکن کڑاہی بنانے کی آسان ترین ترکیب
اگر یہ کہا جائے کہ چکن کڑاہی ہمارے ہاں مقبول ترین ڈش ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ اسی لئے آج ہم آپ کو اس خوش ذائقہ ڈش کو تیار کرنے کا بہترین طریقہ بتارہے ہیں۔
اجزا:
چکن
: ایک کلو گرام
خشک دھنیا
: 2چمچ
زیرہ : 2 چمچ
کالی مرچ
: 6 عدد
ٹماٹر
: 4 عدد
نمک
: حسب ذائقہ
کٹا دھنیا
: 2 چمچ
ترکیب:۔
چکن کڑاہی
بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن لے لیں۔ اور اس میں آپ چکن بغیر ہڈی کے ڈال دیں اور
اس کے بعد اس چکن کو اچھے سے صاف کر کے کھلے برتن میں ڈال دیں اور اس کے بعد آپ اس
میں نمک ایک چمچ، لال مرچ ایک چمچ اور کالی مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ اس میں شامل کر لیں۔ اور اس کے بعد آپ
اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر لیں۔ اور
اس کے بعد آپ اس میں دہی ڈال دیں ایک کپ یا آدھا کپ اور اس کے بعد اس سب کو اچھے سے
مکس کر لیں۔ اور اس میں تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔ اور اس کے بعد اس کو ہلکی آنچ پر چولہے
پر رکھ دیں پکنے کے لیے اور جب یہ چکن تیار ہو جائے تو آپ اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا
اوپر اوپر چھڑک لیں۔ اور ساتھ اس میں آپ لیموں بھی اوپر چھڑک لیں، اور جب یہ چکن کڑاہی
تیار ہو جائے تو آپ اس کو اچھے سے سرو کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ آپ چٹنی کا استعمال
بھی کر سکتے ہیں اس سے بھی آپ کی چکن کڑاہی بہت ہی مزےدار ہو گی۔
بہت مزے دار ڈش
جواب دیںحذف کریں