آرائش جمال
گلابی ہونٹ
اگر
آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے ہونٹ گلابی ہو جائیں تو اصلی زعفران ذرا سی بالائی میں ملا
کر سونے سے پہلے مساج کرلیا کریں۔ چند دنوں میں ہونٹ گلابی ہو جائیں گے۔
جلنے
کا نشان مٹانا
جلنے
کے معمولی نشانات مٹانے کے لیے گلیسرین میں لیموں اور عرق گلاب ملا کر لگائیں۔
ہاتھ پاؤں یا چہرے کے جلنے کے داغ نہ صرف کچھ عرصے تک مٹ جائیں گے بلکہ جلد بھی
صاف، شفاف و ملائم ہو جائے گی۔
آنکھوں
کی تھکن
تھکن
اور نیند کی کمی سے بہت سے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے سوجن آ جاتی ہے۔ اس سے نجات کے
لیے ایک چائے کا چمچ تازہ نیم کے پتے، سبز دھنیے، کھیرے اور قہوے کو آپس میں یک
جان کرکے آنکھوں کے نیچے آہستگی سے لگائیں۔ سوجن غائب ہو جائے گی۔
مردہ
جلد کی صفائی
چہرے،
ہاتھ اور پاؤں کی مردہ جلد کو صاف کرنے کے لیے کدوکش گاجر ایک چائے کا چمچ، دودھ
اور ایک انڈے کی زردی ملا کے جلد پر استعمال کریں۔ حیران کن نتائج نکلیں گے۔
سر کی
خشکی
بالوں
میں خالص سرسوں کا تیل، انڈا اور دہی ملا کے مساج کریں پھر دو گھنٹے بعد نیم گرم
پانی سے سر دھو لیں تو سر کی خشکی کم ہو جائے گی۔ متواتر وقتاً فوقتاً اس عمل کو
کریں تو مکمل نجات مل جائے گی۔
کیل
مہاسے
نیم
کے پتوں کو پانی میں جوش دے لیں۔ پتوں کو پہلے اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ جب وہ
پانی ابل جائے تو اسے ٹھنڈا کرکے اس پانی سے چہرہ دھوئیں۔ کیل مہاسے ختم ہو جائیں
گے۔ اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ، پمپلز پر لگا کے چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں منہ دھوئیں یہ
بھی آسان ترکیب ہے۔
چہرے
کے بال
جو کا
آٹا (ابٹن) اور مالٹے کے چھلکوں کا ابٹن اگر باقاعدگی سے استعمال کریں تو نہ صرف
چہرہ صاف ہوتا ہے بلکہ بال بھی کم ہو جاتے ہیں۔ بصورت دیگر چہرے پر مردوں کی طرح
رواں اچھا نہیں لگتا۔
چہرے
کی کلینزنگ
اگر
بازاری صابن استعمال کرنے کی بجائے چہرے پر دودھ سے کلینزنگ کی جائے اور بیسن سے
منہ دھویا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
مہندی
کا گہرا رنگ
مہندی
کے گہرے رنگ کو پانے کے لیے ضروری ہے کہ کم ازکم مہندی چھ گھنٹے بھیگی رہے اور اس
میں چائے کا قہوہ، لیموں اور املی، چینی وغیرہ بھی شامل ہو۔ اس کے بعد اسے استعمال
کریں تو گہرا اور تیز رنگ آئے گا۔
پھٹی
ایڑیاں
دو
چائے کے چمچ گلیسرین میں دو چمچ نیم گرم پانی اور دو چٹکی بوریکس پاؤڈر ملا لیں
پھر اس مرکب کی تہہ ایڑیوں پر جما لیں۔ دو گھنٹے بعد صاف کردیں۔ چند دنوں کے اس
عمل سے ایڑیاں نرم و ملائم ہو جائیں گی۔
لٹکی
ہوئی جلد
چہرے
کے مسلز اگر ڈھیلے پڑ جائیں تو چہرے کی جلد لٹک جاتی ہے۔ اس کے لیے شہد اور گیہوں
کے آٹے کا ماسک بنا کے چہرے پر لیپ لیں۔ یہ ماسک خون کی گردش کو تیز کردے گا اور
جلد کی کمزوری دور ہو جائے گی۔
ناخنوں
کی مضبوطی
اگر
آپ کو ناخن بڑھانے کا شوق ہے لیکن وہ بڑھنے کے بعد فوراً ٹوٹ جاتے ہیں تو آپ ناخن
پر لہسن کا عرق ملیں۔ ناخن مضبوط اور چمک دار ہو جائیں گے۔
آنکھوں
کے حلقے
آنکھوں
کے حلقے دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ غذا بہتر بنائیں۔ وقت پر پوری نیند لیں۔
کھیرے کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔
چمکیلی
رنگت
اپنے
چہرے کو نکھارنے اور رنگ کو چمکانے کے لیے ضروری ہے کہ تازہ سبزیاں اور پھل
کھائیں۔ مچھلی جلد کو خوبصورت بناتی ہے، اسے کھائیں۔ چکنائی، ثقیل مرغن غذاؤں سے
پرہیز کریں اور ہمہ وقت میک اپ نہ کریں۔ تقریبات سے واپس آ کر میک اپ اچھی طرح صاف
کرکے سوئیں ورنہ جلد خراب ہو جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں