ای ڈی یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لئے سندھ حکومت مکمل تعاون کرے گی، سید قاسم نوید قمر
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت این ای ڈی یونیورسٹی میں جدید ترین ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اس ضمن میں محکمۂ سرمایہ کاری سندھ ایک بلین روپے کی سرمایہ کاری بھی فراہم کرے گا۔
یہ بات انہوں نے آج این ای
ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر
سروش حشمت لودھی کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی
میں جدید ٹیکنالوجی پارک وقت کی ضرورت ہے اور اس ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے نہ صرف
زہین طالب علموں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے تصورات اور تخلیقی صلاحیتوں
کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی بلکہ اس ٹیکنالوجی پارک کے جدید ترین ماحول میں مقامی
اور بین الاقوامی ماہرین اور کمپنیاں اپنے
تصورات اور خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گی اور تعلیم و تحقیق کے نئے میدانوں کو
بھی دریافت کرسکیں گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ
کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی
پارک این ای ڈی یونیورسٹی میں 1.3 ایکڑ رقبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاہدے کے
تحت تعمیر کیا جائے گا اور اس مجوزہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 5720 ملین روپے
ہے اور یہ منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شارع فیصل کو خوبصورت بنایا جائے، لین مارکنگ اور ٹریفک سائن بھی بہتر کئے جائیں، سید ناصر حسین شاہ
اس موقع پر وائس چانسلر این
ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر سروش حشمت لودھی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم
نوید قمر کا یونیورسٹی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے
سے فارغ التحصیل ہوئے والے طالب علموں اور تحقیق و تخلیق کاروں کے لئے این ای ڈی ٹیکنالوجی
پارک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے نہ صرف شعبے کے تعلیم یافتہ لوگوں کو بہترین
روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ جدید تحقیق اور تخلیق کے نئے میدانوں کی دریافت
میں بھی بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید ترین ٹیکنالوجی
کا حامل پارک ہوگا جس میں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے دفاتر، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ
کے یونٹس قائم کرسکیں گی جس سے صوبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں گرانقدر مدد ملے گی۔
اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ
کاری سندھ بلال احمد اور سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محبوب
الحق بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں