شارع فیصل کو خوبصورت بنایا جائے، لین مارکنگ اور ٹریفک سائن بھی بہتر کئے جائیں، سید ناصر حسین شاہ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات سندھ کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ شارع فیصل کو خوبصورت بنایا جائے اور لین مارکنگ، ٹریفک سائن بھی بہتر کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ شارع فیصل کا دورہ کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی اور ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی رحمت اللہ شیخ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شارع فیصل کو بدنما
کرنے والی چیزوں کو صاف کیا جائے اور سڑک پر لائٹوں کو بھی بہتر کیا جائے۔انہوں نے
کہا کہ شارع فیصل کراچی ایئرپورٹ سے شہر میں داخلے کی اہم ترین شاہراہ ہے اور اس سڑک
سے غیر ملکی مہمان بھی شہر میں داخل ہوتے ہیں لہٰذا شارع فیصل کو خوبصورت اور مثالی
سڑک بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ سڑک کی کشادگی اور خوبصورتی کے لئے ٹریفک روانی
برقرار رکھی جائے اور گرین بیلٹ پر مزید پودے لگائے جائیں۔رات میں شاہراہ کو پوری طرح
روشن رکھنے کے لئے لائٹیں درست رکھی جائیں اور مستقل چیک کی جائیں۔انہوں نے ہدایات
دیں کہ شارع فیصل پر ٹریفک سائن، لین مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کی بھی بہتر مارکنگ کی
جائے۔
کوئی تبصرے نہیں