شکار پور سول اسپتال میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈائیلائسز سینٹر کے قیام کا معاہدہ ایک اہم پیشرفت ہے،امتیاز احمد شیخ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ شکارپور میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈائیلائسز سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور اس کا قیام ضلع شکار پور کے ضرورت مند عوام کی مشکلات کو کم کرسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں ڈائیلائسز سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائیلائسز سینٹر
کے قیام کے لئے محکمہ صحت سندھ، ضلعی انتظامیہ شکار پور اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے
نمائندہ افسران نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ جس کے تحت شکار پور کے آر۔ بی ادھاؤداس تارا چند اسپتال ( RBUT) میں ڈائیلائسز سینٹر کے قیام کے لئے
اینگرو انرجی لمیٹڈ مالی تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز
احمد شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ صحت، شکار پور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر
اینگرو انرجی لمیٹڈ ڈائیلائسز سینٹر کے قیام کے لئے مالی تعاون فراہم کرے گی اور ڈائیلائسز
سینٹر کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( SIUT) کے تحت چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا
کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر ادیب رضوی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کو سراہا جانا بھی ضروری
ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیلائسز سینٹر کا قیام ضلع میں طبی سہولیات کی جانب ایک اہم
قدم ہے۔
کوئی تبصرے نہیں