گھر میں دلہن تیار کریں
دلہن
کا میک اپ کرانے سے پہلے دیکھ لینا چاہیے کہ اس کے چہرے پر بہت زیادہ رواں یعنی
بال تو نہیں، اگر بہت بال ہیں تو تھریڈنگ یا ویکسنگ کریں گے اور اگر یہ نہ کرنا
چاہیں تو پھر کسی اچھی بلیچ کریم سے چہرہ بلیچ کریں گے تاکہ رواں نظر نہ آئے۔ سب
سے پہلے چہرے کا مساج کرکے تولیہ سے تھپتھپائیں۔ خشک کرنے کے بعد کلینزنگ کریم سے
گردن اور چہرے کی صفائی کی جائے گی کیوں کہ اس سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی
کلینزنگ کرنے کے بعد دیکھیں گے کہ اگر دلہن کی جلد خشک ہے تو اسے موئسچرائز کریں
پھر ٹشو پیپر سے خشک کریں۔ پھر چہرے پر برف ملیں گے کیوں کہ برف سے مسام بند ہو
جاتے ہیں اور پسینہ نہیں آتا۔ اس کے بعد باقاعدہ میک اپ کا آغاز کریں۔
بیس
اسٹک
سب سے
پہلے چہرے سے ہم رنگ یا تھوڑا سا ہلکا بیس پورے چہرے پر لگائیں اس بات کا خاص خیال
رکھیں بیس پورے چہرے پر یکساں ہو۔ ہلکا یا گہرا نہ ہو۔ گردن پر بھی بیس لگانا
ضروری ہے۔
فاؤنڈیشن
فاؤنڈیشن
اپنے الٹے ہاتھ میں لے کر سیدھے ہاتھ کے پوروں سے چہرے پر لگائیں۔ یہ گردن سے
لگانا شروع کرتے ہیں گردن کا میک اپ نہ کیا جائے تو وہ چہرے سے الگ نظر آئے گی۔
فاؤنڈیشن زیادہ ہلکا نہیں ہونا چاہیے۔ فاؤنڈیشن اچھی طرح دلہن کے قمیض کے گلے تک
لگائیں کانوں پر اور اس کے آس پاس بھی لگائیں پھر چہرے پر لگانا شروع کریں ٹھوڑی
سے شروع کریں اور پورے چہرے پر لگائیں۔ فاؤنڈیشن اچھی طرح بلینڈ ہونی چاہیے۔ دھبے
بالکل نہیں ہونے چاہئیں۔ کیوں کہ فاؤنڈیشن بنیاد ہے اگر بنیاد میں خامی ہوگی تو
آگے کا کام ٹھیک سے نہیں ہو گا۔ زائد فاؤنڈیشن ٹشو پیپر سے صاف کریں گے۔
فیس
پاؤڈر
فاؤنڈیشن
کے بعد گردن اور چہرے پر فیس پاؤڈر لگائیں۔ پاؤڈر بالکل برابر ہو کہیں کم کہیں
زیادہ نہ ہو۔ پاؤڈر پف سے ہلکے ہلکے لگائیں اور پف کو چہرے پر گھسنے کے انداز سے
نہ لگائیں۔ کیوں کہ گھسنے سے نہ صرف پاؤڈر اتر جائے گا بلکہ فاؤنڈیشن بھی اتر جائے
گا۔ فاؤنڈیشن اور فیس پاؤڈر کا رنگ ہمیشہ ایک سا ہونا چاہیے۔
آئی
شیڈ
یہ
ہمیشہ لباس کے ہم رنگ لگانا چاہیے یا پھر لباس کی مناسبت سے کسی اور رنگ میں بھی
لگایا جاسکتا ہے رات میں ذرا گہرا شیڈ لگاتے ہیں۔ چکنی جلد کے لیے کیک یا پاؤڈر
خشک جلد کے لیے کریم میں استعمال کرتے ہیں۔ چھوٹی اور دبی ہوئی آنکھوں کو ابھارنے
کے لیے ہلکے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں۔ دلہن کے آئی شیڈ ہمیشہ کپڑوں کی مناسبت سے
لگائیں۔ دلہن کے کپڑے جس رنگ کے ہوں اس رنگ کا آئی شیڈ ہو، چھوٹی آنکھوں کے لیے
شیڈز پپوٹے سے باھر نکال کر لگائیں اس سے آنکھیں قدرے بڑی محسوس ہوں گی۔ لباس میں
سلور یا سنہری رنگ کی وجہ سے سنہری یا سلور آئی شیڈ لباس کے رنگ کے مطابق آئی شیڈ
کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو بہت اچھا لگتا ہے۔
آئی
لائنز
آئی
شیڈز لگانے کے بعد آئی لائنر لگایا جاتا ہے یہ بھی آنکھوں کی بناوٹ کے لحاظ سے
لگایا جاتا ہے۔ آنکھیں اگر چھوٹی ہیں تو آئی لائنر آنکھوں کے چاروں طرف لگاتے ہیں
آنکھیں اگر ایک دوسرے کے قریب ہیں تو ناک کے قریب کا کچھ حصہ چھوڑ کر لائنر لگائیں
ابھری ہوئی آنکھوں پر ذرا کم اور گہرا لائنر لگے گا۔ آنکھوں کے اندر لائنر کے ساتھ
کاجل بھی لگایا جاسکتا ہے۔
مسکارا
آئی
شیڈو کے بعد مسکارا لگاتے ہیں اگر پلکیں چھوٹی ہیں تو مصنوعی پلکیں بھی لگائی
جاسکتی ہیں پہلے مسکارا کے برش سے پلکوں کو گیلا کریں پھر انھیں برش کریں تاکہ بال
الگ الگ ہو جائیں مسکارا لگاتے ہوئے آنکھ کے نیچے ٹشو پیپر رکھ لیں کہ مسکارا جلد
پر نہ لگے زیادہ مسکارا برش یا روئی سے صاف کریں۔ دو یا تین کوٹ کریں۔
آئی
برو پینسل
آئی
برو پینسل سے بھنووں کو شکل دیں، بھنوویں اگر بھوری ہیں تو بھوری پینسل سے اور اگر
کالی ہیں تو کالی پینسل سے بھنویں شیپ میں کی جاتی ہیں۔ آئی برو پینسل کو برش میں
لے کر لگانا چاہیے۔ پینسل کو براہ راست بھنووں میں نہیں رگڑنا چاہیے۔ اس سے
بھنوویں مصنوعی معلوم ہوتی ہیں۔
بلش
آن
آنکھوں
کا میک اپ کرنے کے بعد بلش آن لگایا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ کیوں کہ میک اپ کے دوران
رخساروں پر ہاتھ لگتے رہتے ہیں۔ بلش اون انتہائی نفاست سے لگانا چاہیے تاکہ یہ
قدرتی سرخی محسوس ہو۔ برش سے بلش اون گالوں کی ہڈی پر لگائیں پھر ٹشو پیپر سے ہلکا
کردیں بالکل نظر نہ آئے۔ بلش اون سے ڈبل ٹھوڑی کے نچلے حصے پر شیڈ دیں ڈل براؤن
شیڈ دیں۔ ماتھے پر بھی ہلکا شیڈ دیں۔
لپ
اسٹک
سب سے
آخر میں لپ اسٹک لگائی جاتی ہے۔ کناروں پر تیز شیڈ سے ہونٹوں کو شیپ دیا جاتا ہے
اندر کپڑوں کی میچنگ کے مطابق شیڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر دلہنوں کے لیے
گہرا سرخ یا آتشیں گلابی رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ آج کل ان رنگوں کے لباس
کا ہی فیشن ہے اگر دھانہ چوڑا ہو تو
ہونٹوں کے اندر آؤٹ لائن بناتے ہیں، اگر دھانہ چھوٹا ہو تو باہر نکال کر آؤٹ لائن
بنائی جاتی ہے۔ اوپر والے ہونٹ پر نمایاں کٹاؤ اور ابھار دینا بھی ضروری ہے۔
کنسیلر
کنسیلر
چہرے کی خامیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے دو طرح کے کنسیلر لینے
چاہئیں ایک اپنی جلد سے تین گنا ہلکا اور ایک جلد کے ہم رنگ۔ پہلے جلد کے ہم رنگ
کنسیلر لگائیں پھر ہلکا لگائیں اس طرح آنکھوں کے گرد حلقوں کو چھپایا جاسکتا ہے۔
کنسیلر پورا میک کرنے کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔
فیس
شائنر
پورا میک اپ کرنے کے بعد فیس شائنر کو پورے چہرے پر بڑے برش کے ذریعے لگایا جاتا ہے۔ اس سے دلہن کے چہرے میں نئی آب و تاب پیدا ہوتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں