غزل

Rubina Mumtaz Rubi
روبینہ ممتاز روبی، کراچی


غزل


پلکوں میں آنسوؤں کو پرونے نہیں دیا
اک شخص نے کبھی مجھے رونے نہیں دیا
ہر خواب میرا آنکھوں میں اپنی بھر لیا
اک پل کو دل شکستہ یہ ہونے نہیں دیا
ہر غم کے سامنے وہ میری ڈھال بن گیا
دامن کبھی بھی اس نے بھگونے نہیں دیا
مدت سے ہے نصیب میں آنکھوں کے رتجگا
اک پل بھی اُس کی یاد نے سونے نہیں دیا
رہ کے بھی دور روبی رہا ساتھ عمر بھر
بچھڑا بھی اس طرح مجھے کھونے نہیں دیا


1 تبصرہ:

  1. ماشاءاللہ ۔۔۔ محمد بخش صاحب کی اس بہت عمدہ کاوش پر میری طرف سے انہیں دلی مبارکباد ۔۔۔۔ اللّہ پاک ان کی ادبی دوستی کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے آمین ۔۔۔۔روبینہ ممتاز روبی

    جواب دیںحذف کریں