شیخوپورہ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات
لاہور (پ ر) پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن نے کامیابی کے ساتھ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے انتخابات مکمل کروا دیے، اسپورٹس ایمبیسیڈر محمد اکرم خان فریدی بطور صدر اور کراٹے کوچ عظیم اللہ صدیقی جنرل سیکرٹری منتخب، پاکستان کراٹے فیڈریشن کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی مقامی پریس کلب میں ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے انتخابات منعقد ہوئے۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن اور صدر پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن محمد جہانگیر نے انتخابات کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن شیخوپورہ کی اعزازی سرپرستی کے لئے تین معززین نامزد کیے گئے جن میں جاوید معراج بطور چیئرمین/ سرپرست اعلیٰ، انعام اللہ ایڈووکیٹ بطور سینئر وائس چیئرمین / سرپرست جبکہ عثمان مجید بلو پہلوان وائس چیئرمین ہوں گے۔
الیکشن کے ذریعہ آئندہ چار سال کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران میں اسپورٹس ایمبیسیڈر محمد اکرم خان فریدی بطور صدر، کراٹے کوچ محمد شاہد شریف سینئر نائب صدر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اسپورٹس آسیہ فردوس، کراٹے کوچ مظہر مان، کوچ عبدالرﺅف، کوچ وقاص لطیف اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی پریس کلب شیخوپورہ مصطفے خان بطور نائب صدور، کراٹے کوچ عظیم اللہ صدیقی جنرل سیکرٹری، کوچ محمد وقاص ڈوگر، انعام اللہ ایڈووکیٹ اور سپورٹس ٹیچر نسرین بھٹی ایسوسی ایٹ سیکرٹری، کراٹے کھلاڑی و کوچ وصی حیدر خزانچی، جبکہ محمد اجمل، ملک عارف اقبال، رخسانہ ارشد، علی ملک، سید دانیال حسین جعفری، غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ، محمد نعیم ایڈووکیٹ، عمیر شفیق اور مہراب یونس ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہو گئے۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کراٹے کے کھیل پر روشنی ڈالی اور ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کو شیخوپورہ میں کراٹے کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کی ہدایات دیں۔
انہوں نے شیخوپورہ ٹیلنٹ کو بے حد
سراہا۔ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید معراج نے شرکا سے خطاب کے دوران
وعدہ کیا کہ شیخوپورہ میں کراٹے ہال کی تعمیر اور کراٹے کے فروغ کے لیے موثر اقدامات
کیے جائیں گے۔ نومنتخب صدر محمد اکرم خان نے شرکا کو ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے نصب
العین، اغراض و مقاصد اور پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عظیم
اللہ، نائب صدور آسیہ فردوس و مصطفی خان، ایسوسی ایٹ سیکرٹری نسرین بھٹی اور وقاص
ڈوگر نے بھی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کے بارے میں شرکا کو
آگاہ کیا اور شیخوپورہ میں کراٹے کے فروغ کے لئے عملی جدوجہد کا عہد کیا۔
کوئی تبصرے نہیں