اختلاف رائے معاشرے کا حسن ہے، منگلا شرما
کراچی(نمایندہ ٹیلنٹ)میڈیا
نیٹ ورک ایک ایسا ادارہ ہے جس نے معاشرے میں امن برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا
کرنے کے لیے اپنے کام کا آغاز کیا اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف مذاہب کے افراد
بشمول میڈیا ورکرز کی تربیت کے لیے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور تمام مکتبہ
فکر کے لوگوں کو سا تھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس ادارے کی خوبصورتی یہ
رہی کہ ہندو مسلم عیسائی اور دیگر مذاہب کے لو گوں کو یکجا کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ
اختلاف رائے کے باوجود محبت اور رواداری پیدا کی گئی، اور ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی تقریبات
میں بھی شرکت کی گئی۔ مذہبی قائدین کے مثبت کردار نے کمیونٹی کے لوگوں پر گہرے اثرات
مرتب کیے۔ چرچ مساجد اور مندروں کے خیر سگالی وزٹ کیے گئے تاکہ پاکستان کا ایک خوب
صورت چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اپنے ملک کی طاقت بننا ہے۔
اس
مقصد کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ایک رفلیکشن سیمینار منعقد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی
ایم این اے منگلا شرما تھیں تمام شرکا جو میڈیا نیٹ ورک کی سر گرمیوں میں حصہ لیتے
رہے ہیں۔ ان کے خیالات سنے گئے کہ کس طرح انہوں نے مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے
اپنا کردار ادا کیا اور انہیں اس میں کیا کیا مشکلات پیش آئیں اور ان مشکلات سے کیسے
نکلے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مثبت کردار
ادا کیا۔ اس سیمینار میں اخبارات سے وابستہ صحافی اور چینلز کے نمائندے شریک ہوئے اور
بھر پور انداز میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس سیمینار کو کامیاب اور بامقصد بنانے میں
منیر احمد شاہ ،وکیل الرحمان اور مس راشدہ نے بہت محنت کی اور ذمہ داری سے لوگوں کو
ایک جگہ جمع کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی منگلا شرما نے اپنی تقریر میں منتظمین کے کام
کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ اختلاف
رائے، بری چیز نہیں مگر اختلاف رائے میں اگر جھگڑا ہو، نفرت پھیلے تو یہ معاشرے میں
بدامنی پیدا کرنے کا سبب بنے گا اور اس سے ہی ہمیں بچنے کی ضرورت ہے اس کے بعد شرکا
میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
کوئی تبصرے نہیں