سولر ہوم پراجیکٹ کا اسکوپ بہت وسیع ہے اور مائکرو فنانس انویسٹرز اور سولر انرجی پرووائڈرز کو بہت کام مل سکتا ہے، امتیاز احمد شیخ
کراچی
(نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر
توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کا ایک اہم اجلاس
آج محکمۂ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ سولر انرجی پراجیکٹ پر صوبے کے مختلف اضلاع
میں کام کرنے والے مائکرو فنانس انویسٹرز اور سولر انرجی پروائیڈرز/ وینڈرز اور محکمۂ
توانائی سندھ کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وینڈرز کی جانب سے متعلقہ
اضلاع میں سولر انرجی فراہم کرنے والے سازوسامان کی دکانیں کھولے جانے کی تیاریاں مکمل
ہیں جہاں سے مقامی صارفین سولر انرجی کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرسکیں گے۔
اجلاس میں سندھ سولر انرجی
پراجیکٹ کے تحت سندھ کے اضلاع میں گھروں کو
شمسی بجلی کی فراہمی کے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی اور وینڈرز کو ہدایت
کی گئی کہ وہ مقامی رہائشیوں کو ان کے گھروں پر سولر بجلی فراہم کرنے کے لئے ہرممکن
تعاون کریں کیونکہ اس پراجیکٹ پر سندھ حکومت ورلڈ بنک کی معاونت سے اپنے غریب شہریوں
کو سستی بجلی معمولی رقم پر فراہم کررہی ہے تاکہ ایسی آبادیاں جہاں بجلی نہیں ہے انہیں
سستی اور ماحول دوست شمسی بجلی فراہم کی جاسکے۔
اجلاس میں وزیر توانائی سندھ
نے مائکرو فنانس انویسٹرز اور سولر انرجی پرووائڈرز کو ہدایات دیں کہ وہ صوبے کے بجلی
سے محروم شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے سندھ حکومت کے اس اہم منصوبے پر پوری صلاحیت
اور تندھی سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سلسلے میں آپ کی ہرممکن مدد
کرے گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ سولر ہوم پراجیکٹ کا اسکوپ بہت وسیع ہے اور مائکرو فنانس
انویسٹرز اور سولر انرجی پرووائڈرز کو بہت کام مل سکتا ہے جس سے نہ صرف یہ کہ صوبے
کے دیہاتوں میں گھروں کو شمسی بجلی میسر آئے گی بلکہ ہنرمند افراد کے لئے روزگار کے
مناسب مواقع بھی پیدا ہونگے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز
احمد شیخ نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہمی
سے صوبے کے غریب عوام کو بڑا ریلیف میسر آئے گا اور سندھ حکومت اس پراجیکٹ پر کام کرنے
والوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں