ہاکی ٹیم کی اولمپک میں رسائی کے لیے 8 قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، کامران ٹیسوری



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 11 برس کے بعد ازلان شاہ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک میں رسائی کے لیے 8 قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنایا جائےگا۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والے ایونٹ کے لیے فنڈز کے سلسلے میں وفاق سے بات کروں گا جبکہ اس ضمن میں سندھ حکومت سے بھی معاونت کی درخواست کروں گا۔

 اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف مبارکباد کی مستحق ہے۔ جلد ہی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاس میں عشائیہ دیا جائے گا اور میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔

 قبل ازیں دو نمائشی میچز کھیلے گئے۔ گورنر سندھ نے ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا اور سہولیات کو سراہا۔ اولمپین اصلاح الدین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکریٹری سید حیدر حسین، سابق قومی کپتان اولمپین حنیف خان، قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپین ایاز محمود، دیگر سابق اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں