ظفر رامے، فن موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا، ملک ایک بڑے گلوگار سے محروم ہوگیا، تعزیتی اجلاس سے مقررین کا خطاب
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) محبان بھوپال فورم اور پاکستان ٹی وی اینڈ فلم جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پریس کلب میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامور گلوکار ایم افراہیم نے کہا کہ ظفر رامے نہ صرف اچھا گائیک بلکہ انتہائی ملنسار اور بااخلاق آدمی تھے ۔ ممتاز شاعرہ ریحانہ روحی نے کہا کہ انہوں نے آخر وقت تک اپنی خود داری پر آنچ نہیں آنے دی ۔ سلمیٰ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ میرے بہنوئی تو تھے مگر میں نے ایسا بے لوث انسان اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، معروف اینکر اور ادا کار علی رضا نے کہا وہ فن موسیقی کا روشن ستارہ تھے، معروف ڈائریکٹر اور اداکار آدم راٹھور نے کہا کہ آرٹس کونسل آف کراچی ایک بہت بڑے فنکار سے محروم ہوگیا ۔ نامور موسیقار اور آرگنائزر تنویر آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ پاکستان میں بھی اور بیرون ملک میں بھی بہت سے شوز کیے تو اندازہ ہوا کہ وہ فنکار تو ضرور تھے مگر بے لوث شخصیت تھے ۔
بانی و چیئرپرسن محبان بھوپال فورم شگفتہ فرحت نے کہا کہ
جب ہمیں ان کے وصال کی خبر ملی تو دل غم سے ڈوب گیا، ہمارے ان کے خاندان سے ذاتی مراسم
تھے، امجد رانا نے کہا اب تک جب بھی ہم نے ان کے ساتھ شوز کےے تو احساس ہوتا تھا کہ
ایک منجھا ہوا فنکار ہمارے ساتھ موجود ہے ۔ چیئر مین پاکستان ٹی وی اینڈ فلم جرنلسٹس
ایسوسی ایشن اطہر جاوید صوفی نے کہا کہ لوگ دنیا سے گزر جاتے ہیں، بات تو جب ہے کہ
ان کے جانے کے بعد بھی ان کو یاد رکھا جائے اور یہ خوبی ظفر رامے کے ساتھ موجود ہے۔
اس موقع پر یونس میمن، رانا اشفاق رسول، آصف شرمیلا، راشد لطیف، ارشد ملک، احسان اللہ
شریف، پرویز مظہر، عارف انصاری، خالد شیخ، اویس ادیب انصاری اور دیگر نے خطاب کیا
۔
اس موقع پر ظفر رامے کی زندگی پر ایک ڈاکیومینٹری بھی دکھائی
گئی جس کو معروف شخصیت ارشد ملک نے ترتیب دیا تھا، تقریب کی نظامت مشترکہ طور پر انور
جبیں قریشی اور وصی قریشی نے انجام دیئے، جبکہ تلاوت قرآن پاک ظفر رامے کے دوست کینیڈا
سے تشریف لائے ہوئے محمد شاہد نے اور نعت رسول محمد زکریا نے پیش کی ۔ جبکہ معروف شخصیات
م ص یمن، اجمل شوبی، کامران مغل، محسن نقی، اصغر خان، قمر جہاں قمر، فاروق عرشی، بابر
لطیف، یاسمین خان، شبانہ سحر، شاہین مصور، حسن جان وارثی، محمد علی، نسیم شاہ ایڈوکیٹ،
سلیم شاہ ایڈوکیٹ، محمد حسین نفیس احمد خان کے علاوہ شوبز اور صحافت سے وابستہ نمایاں
افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں