قطر ورلڈ کپ، سعودی عرب اور جاپان نے اپ سیٹ کر دیے
تحریر: عبد العزیز
فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے حیران کن طور پر ارجنٹائن
جیسی فیورٹ ٹیم کو 1-2 سے شکست دے دی، فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر سعودی وزیراعظم اور
ولی عہد محمد بن سلمان نے سجدہ شکر ادا کیا، انھوں نے قطر فٹبال ورلڈ کپ کا یہ شاندار
مقابلہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا، ملکی ٹیم کی بے مثال کامیابی پر احباب
سے بغلگیر اور سجدہ ریز ہونے کی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں وائرل
ہوئیں۔ جنوبی امریکن ملک کیخلاف شاندار کامیابی پر مملکت سمیت دنیا بھر میں سعودی شہری
جشن منا رہے ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے
پر سعودی عرب میں اگلے دن چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی
فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی
ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کیخلاف کامیابی کے بعد شاہ سلمان کی ہدایت اگلے
دن تمام ملازمین اور طلبہ کے لیے سعودی عرب میں جشن کے لیے تعطیل رہی تھی۔ واضح رہے
کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے
صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ ناکام
سائیڈ کا واحد گول اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کے نام رہا۔ دوسری جانب جاپان نے جرمنی
کیخلاف 1-2 سے کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کردیا۔
فیفا قطر ورلڈ کپ کے گروپ
ایف میں سابق چیمپئن اسپین نے کوسٹاریکا کو 0-7سے آﺅٹ کلاس کردیا، اسپینش ٹیم نے میچ کا
دھماکہ دار آغاز کرتے ہوئے کھیل کے 11 ویں منٹ میں ڈی اولمو کے گول کی بدولت کھاتہ
کھولا، ایم ایسنسیو نے 21 ویں منٹ میں برتری کو مستحکم کردیا، تیسرا گول 10 منٹ بعد
فیرن ٹوریس نے بنایا، انھوں نے پنالٹی کو کارآمد بنایا۔ فرسٹ ہاف میں اسکور 0-3 رہا،
دوسرے ہاف میں ٹوریس نے انفرادی طور پر دوسرا گول بنایا، گاوی نے اسکور لائن 0-5 کر
دیا۔ سی سولر نے چھٹا جبکہ اے موریتا نے ساتواں گول داغا۔
کوئی تبصرے نہیں