حسن اصغر نقوی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ حکومت نے محکمۂ اطلاعات میں گریڈ 19 کے سینئر افسر حسن اصغر نقوی کو فوری طور پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حسن نقوی متعدد وزراء ، مشیروں اور سندھ پولیس سمیت بیشتر محکموں میں افسر تعلقات عامہ کے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ ان کے مضامین قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں اور ان کے تحریر و ہدایات کردہ ڈرامے نیشنل ڈرامہ فیسٹیول 1994، 1995 اور 2009 میں اسلام آباد میں پیش کیے جاچکے ہیں۔

انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس میں ایم اے ابلاغ عامہ، ایم اے اردو اور یونیورسٹی آف اوسلو ناروے سے میڈیا اسٹڈیز میں اسکالرشپ اور سند حاصل کی۔ وہ کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں