کشمیر ہمارا ہے
علی عرفان عابدی
| کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے |
| یہ روح میں پنہاں ہے اور جان سے پیارا ہے |
| پنج وقتہ اذانیں ہیں یہ دین کا خطہ ہے |
| دل کا ہی نہیں اس سے اک خون کا رشتہ ہے |
| انوار کی بارش یاں اللہ کی مرضی ہے |
| یہ حق ہے کہ عالم میں یہ جنتِ ارضی ہے |
| دشمن کے لیے اس کو ہم چھوڑ نہیں سکتے |
| اسلام کے رشتے کو ہم توڑ نہیں سکتے |
| اپنے کو کبھی تنہا یوں ہم نہیں چھوڑیں گے |
| جو ہاتھ غلط اُٹھا وہ ہاتھ مروڑیں گے |
| ہاں جان پے کھیلے ہیں آزادی کے متوالے |
| ہے سنگِ گراں جذبہ دشمن کو کچل ڈالے |
| عرفان کسی صورت ہوں امن کی تدبیریں |
| ہاں جنگ تباہی ہے‘ دکھلاتی ہیں تقدیریں |
٭....٭....٭

کوئی تبصرے نہیں
Please do not enter any spam link in the comment box.