جو قیمتیں باہمی رضا مندی سے طے کی جاتی ہیں ان پر پورے کراچی میں کہیں عمل در آمد نہیں ہوتا، کوکب اقبال

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے چیئرمین کوکب اقبال نے کمشنر آفس میں پرائس فکیشن کے لئے بلائی گئی تمام میٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا کیپ کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے کمشنر آفس میں سرکاری قیمتیں طے کرنے کےلئے مختلف میٹنگ کا انعقاد کیا جاتاہے ان طویل میٹنگز میں جو قیمتیں باہمی رضا مندی سے طے کی جاتی ہیں ان پر پورے کراچی میں کہیں عمل در آمد نہیں ہوتا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف خانہ پوری کرنے کےلئے میٹنگز بلائی جاتی ہیں جس کا صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا جبکہ کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنر صاحبان اور دوسری سرکاری مشینری مقرر کردہ لسٹوں پر عمل درآمد کرانے سے قاصر نظر آتی ہے یا پھر وہ ان لسٹوں پر عملدرآمد کروانا ہی نہیں چاہتے بلکہ اسکے بر عکس 2روپے کی لسٹ پر دوکاندار کو زبردستی زیادہ قیمتوں پر بیچی جاتی ہے دوکاندار کو قانون کے مطابق نہ صرف لسٹ کو آویزاں کرنا ہے بلکہ ان مقرر کردہ لسٹوں کے مطابق اشیا کو فروخت بھی کرنا ہوتا ہے مگر گزشتہ سالوں میں ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آیا کوکب اقبال نے کہا کہ صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے اب وہ ایسی تمام میٹنگز میں شرکت نہیں کریں گے بطور احتجاجاً یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یا تو سرکار کے مقرر کردہ لسٹوں پر عملدرآمد کا کوئی پلان بنایا جائے جب تک حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر صارفین کو اشیا دستیاب نہیں ہوں گی کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کمشنر کراچی کی کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں