الائیڈ بینک کے ضعیف، لاغر اور بزرگ پنشنرز کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ



لاہور ( نمایندہ ٹیلنٹ) ضعیف، لاغر اور بزرگ پنشنرز کی کثیر تعداد نے لاہور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس کا اہتمام ابریوا ( ABREWA) تنظیم نے کیا، صدر تنظیم محمد ارشد، ریاض مسعود، افتخار حسین میر، مقصود احمد چغتائی، قائم کاظمی، حنیف چغتائی اور پنجاب کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں اراکین اور نمائندوں نے شرکت کی۔

 افتخار میر اور مقصود چغتائی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بیمار، کمزور اور ضعیف پنشنرز کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرکے انسانی بنیادوں پر ان کے فیصلے جلد از جلد کریں، پنشنرز یا ان کے اہلخانہ بیمار پڑ جائیں تو ان کے پاس دوائیاں خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے۔

 17جنوری 2020 کو سپریم کورٹ میں محمد ظفر و دیگر کا مقدمہ الائیڈ بینک کے پنشنرز کے حق میں ہوا، مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، ظالم سماج اور زمانے کی چیرہ دستیوں نے اسے روند کر رکھ دیا ہے، کئی پینشنرز اس دوران جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں اس موقع پر پنشنرز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

کوئی تبصرے نہیں