فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اعلیٰ عہدے داران کا دورہ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ

AIT Institute of Technology


کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل (ر) اسد اللہ خان نے یونٹ منیجر دبیرالزماں خان کے ہمراہ اے آئی ٹی کا دورہ کیا۔ قبل ازیں اے آئی ٹی کا بھی ایک وفد فوجی فرٹیلائزر گیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ادارے کے شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ یہ امر علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ کے لیے باعث افتخار ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار اے آئی ٹی کے طلبا و طالبات اور ادارے کے انفرااسٹرکچر سے بہت متاثر ہوئے ان کی خواہش ہے کہ فوجی فرٹیلائزر اور اے آئی ٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت ( MOU) پر جلد دستخط ہو جائیں انشاءاللہ جس کے بعد باقاعدہ انٹرویو ٹیسٹ کے بعد فارغ التحصیل طلبا کو انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع حاصل ہو سکیں گے۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی خواہش ہے کہ وہ میکینکل اور کیمیکل کے شعبوں کے لیے اے آئی ٹی کی بھرپور معاونت کرے۔ انھوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ آپ کی جو ضرورت ہوگی وہ ہم پوری کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں