پٹنی سینٹر (ملیر) میں دو روزہ مفت تشخیصی و سرجری آئی کیمپ کا انعقاد
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) کھوکھراپار پٹنی مسلم خدمت کمیٹی کے زیر اہتمام دھوراجی خدمت کمیٹی و حمزہ حسان ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے پٹنی سینٹر (ملیر) میں دو روزہ مفت تشخیصی و سرجری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں مرد و خواتین مریضوں پر مشتمل بڑی تعداد نے رجوع کیا ڈاکٹر و دیگر عملہ انتہائی خوش اخلاقی سے مریضوں کا معائنہ کرتا نظر آیا کھوکھراپار پٹنی مسلم خدمت کمیٹی سے وابستہ والنٹیئرز نے یوسف چنا کی مانیٹرنگ میں رہتے ہوئے نظم و ضبط کو قائم رکھتے ہوئے مریضوں کی بھرپور رہنمائی کی کیمپ پر بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس و شوگر ٹیسٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اس موقع پر کھوکھراپار پٹنی مسلم خدمت کمیٹی کے صدر محمد سلمان پٹنی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر آنکھ روشن رہے لوگ اپنے پیاروں کو دیکھتے رہیں ان کا کوئی کام محض آنکھ کے متاثر ہونے سے نہ رکے سفید موتیا کا مرض قابل علاج ہے اور بروقت آپریشن سے مریض عمر بھر دیکھ سکتا ہے تھوڑی سی ذمہ داری و احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کوئی پیچیدہ عمل نہیں ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ وزٹ کرنے والے مریضوں سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں ہم انہیں دوبارہ ریلیف فراہم کرتے ہیں ادویات دیتے ہیں تا کہ وہ ادھورے علاج کی تکلیف کا شکار نہ ہوں۔
جنرل سیکریٹری آصف خانجی کا کہنا تھا کہ مرض سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ڈر کا شکار رہتے ہیں کم علمی ان کے لیے مشکلات پیدا کر دیتی ہے اس لیے ہم اس حوالے معلومات بھی فراہم کرتے ہیں اس کیمپ پر (نو سو) 900 کے قریب لوگ آئے ہیں سو کے قریب آپریشن ممکن بنائے گئے کیمپ کے پہلے روز ایڈمنسٹریٹر سوشل ویلفیئر سندھ اکبر جوکھیو نے وزٹ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ پٹنی سینٹر پر لگنے والے اس مفت کیمپ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے خاص طور پر مریضوں سے ان کا رویہ قابل تعریف ہے۔
دھوراجی خدمت کمیٹی کے روح رواں حاجی ہارون موتی والا حمزہ حسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی محمد عارف اسٹیٹ بھی کیمپ پر تشریف لائے آل پاکستان پٹنی مسلم جماعت کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالقادر راجہ نے جوائنٹ سیکریٹری دوئم عبدالرزاق خانجی آڈیٹر عبدالغنی سنگسریا، مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین رحیم سلطان خان صاحب کے ہمراہ کیمپ کا وزٹ کیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری اول محمد شکیل پنجہ نے اپنے والد محمد اقبال ڈاڈا پنجہ کے ساتھ وزٹ کیا ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی محمد صدیق سنگھار محمد سلیم جے میمن محمد عدنان کچھی مسلم میانجی جماعت سے ولی محمد، عبید رضا، عبدالرشید نے بھی وزٹ کیا کیہر جماعت کے چیئرمین محمد رمضان اور صدر اصغر علی ٹھاکرا نے وزٹ کیا، محمد اشرف ناکوا صاحب بھی تشریف لائے کیمپ کا افتتاح معروف خطیب و عالم دین جناب محمود نعیمی نے کیا اور خیر و برکت کے لیے دعا کروائی کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹرز و دیگر مہمانان گرامی کو اجرک و شیلڈ سے نوازا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں