پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح کے لیے کام کیا، ناز بلوچ
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ناز بلوچ نے کہاکہ کراچی میں پورا پاکستان آباد ہے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو مل کر اپنے اپنے حصہ کا کام کرنا ہوگا، باصلاحیت نوجوان طبقہ ملک کا روشن مستقبل ہیں، النمرہ کالج آف نرسنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نئے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی، النمرہ کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنس کے ”اورٹیشن“ (ویلکم پارٹی) تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ناز بلوچ نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہونہار نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کام کیاہے، نرسنگ کے شعبے میں النمرہ کالج سے تربیت یافتہ طالبعلموں کو اسکالرشپ اور اندرون و بیرون ممالک میں روزگار فراہم کریں گے، اس حوالے سے تمام عملی کام مکمل کررہے ہیں، النمرہ کالج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ وہ تربیت یافتہ قابل نرسز ملک کو دے رہے ہیں۔
اس موقع پر النمرہ کالج آف نرسنگ کے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے کہاکہ نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمد ید کہتے ہیں، تیسرا بیج ہے مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں جو نرسنگ شعبے میں فقدان ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمارا مقصد ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے ہمارے کالج میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ماہر اساتذہ کی مکمل ٹیم موجود ہے ملک بھر سے طلبہ و طالبات پڑھنے آتے ہیں، شہر قائد میں پرائیویٹ کالجز نرسنگ کے شعبے کے لےے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر چیئرمین حاجی نواب، وائس چیئرمین ایم اسماعیل خان، پرنسپل سید عبداللہ، وائس پرنسپل فرزانہ ملک، محبوب الرحمان، جہانگیر خان، ایم ایوب خان و دیگر جملہ اسٹاف سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر سینئر طالبعلموں میں تعریفی اسناد تقسیم کےے گئے، جبکہ طالبعلموں نے آگاہی پیغامات پر خاکے بھی پیش کےے، تقریب کی نظامت کے فرائض ہر دلعزیز ٹیچر اعزازخان نے عمدہ طریقے انجام دیے۔
کوئی تبصرے نہیں