سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے خواتین کا عالمی دن منایا
کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایم آئی یو کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اینڈ کونسلنگ نے یونیورسٹی کے کھیل کے میدان میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس میں سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کپتان فریال خان اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے کپتان اقرار عزیز کی رہنمائی میں حصہ لیا۔ سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس کے بعد ایس ایم آئی یو کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں طلبا کے درمیان ”پرسیپشن مینجمنٹ میں ماں کا کردار“ کے موضوع پر ایک مقابلہ تقاریر منعقد ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق
ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات ہمارے معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
ان کی رائے تھی کہ ہمارے معاشرے کی نصف آبادی کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور ناانصافیوں کا خاتمہ ہونا
چاہیے۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز
محمد نعیم احمد نے اپنے خطاب میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور مقابلہ تقاریر میں کامیاب ہونے
والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی
حقوق ملنے چاہئیں، اسی سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ طلبا نے اپنے خطابات میں کہا کہ
لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں بچیوں
کو خصوصی اقدامات کے ساتھ تعلیم دی جائے۔ اس طرح معاشرے کو مساوات اور ترقی دی جا سکتی
ہے۔
آخر میں یونیورسٹی کے ڈین
ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو، وائس چانسلر
کے مشیر برائے تعلیم ڈاکٹر عبدالحفیظ خان اور ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹس افیئرز محمد نعیم
احمد نے طلبا کو اسناد دیں۔ جنہوں نے کرکٹ میچ اور تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ تقریب
میں فیکلٹی ممبران، اسٹاف اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منیجر اسٹوڈنٹس افیئرز
محترمہ زونیرہ جلالی نے تقریب کی نظامت کی۔
کوئی تبصرے نہیں