غزل
| ایم جے گوہر دل میں درد بسا رکھا ہے |
| کیسا روگ لگا رکھا ہے |
| حالِ دل کہہ دو نا کسی سے |
| کیوں یہ بوجھ اُٹھا رکھا ہے |
| یادوں کی چِلمن کے پیچھے! |
| کس کا پیار چھپا رکھا ہے |
| بھول جا ساری گزری باتیں |
| ماضی میں اب کیا رکھا ہے |
| آنکھیں ویراں زُلف پریشاں |
| کیسا حال بنا رکھا ہے |
| من اندر گھنگھور اندھیرا |
| باہر دِیپ جلا رکھا ہے |
| درد سے رشتہ جوڑنے والے! |
| کیوں یہ حال بنا رکھا ہے! |
| لگتا ہے ایسے کہ جیسے |
| تم نے سوانگ رچا رکھا ہے |

بہت عمدہ ۔
جواب دیںحذف کریںشاعر کا نام ۔۔۔
Zabardast kalam
جواب دیںحذف کریں