ملک کی سب سے بڑی نمائش و کانفرنس ایگاٹیکس پاکستان کا لاہور میں شاندار افتتاح

Lahor Expo, igatex pakistan 2024

لاہور(نمایندہ ٹیلنٹ)  پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل گارمنٹس، ٹیکسٹائل، ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری کی نمائش اور کانفرنس "ایگا ٹیکس پاکستان"کا افتتاح ایکسپو سینٹر لاہور میں  ہو گیا ہے۔نمائش 1سے 4 مئی 2024تک ایکسپو سینٹر لاہور میں فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔

 نمائش کی افتتاحی تقریب میں ریجنل چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کےذکی اعجاز،  چیک ریپبلک کے سفیر لات سلاؤ ستئن ہوبل ،  اٹلی کے ٹریڈ کمشنر ڈاکٹر  سلواتور پرانو،   فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ   کے سی ای او سلیم خان تنولی اور صنعت کے دیگر نامور ماہرین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ ''فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایگا ٹیکس نمائش کا انعقاد کرکے ایک شاندار اقدام اٹھایا ہے،اس وجہ سے  پاکستان اور باقی دنیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکرے گا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا، '' ایگاٹیکس  پاکستان 2024 کے افتتاحی دن پر صنعتی ماہرین  اور وزیٹر کی جانب سے مثبت ردعمل  نے اس نمائش کو یادگار بنا دیا ہے۔ ہم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدت کے لیے صنعتی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے ترقی اور تعاون کے لامحدود مواقع کو کھولنے کے لیے پر عزم ہیں۔نمائش نے  گزشتہ 22سال سے بین الاقوامی سطح پر جدید صنعتی نمائش میں اعلی معیارات کو کامیابی سے برقرار رکھا ہے ''

ایگا ٹیکس پاکستان نے سابقہ تمام ریکاڈز سے بڑھ کر دنیا بھر سے صنعتی ماہرین، نمائش کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز کی توجہ حاصل کی۔ جدید ترین ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری کے ماڈلز سے لے کر پائیدار ٹیکسٹائل ایپلی کیشنز تک،نمائش زائرین کی توجہ کا مرکز رہی۔ آسٹریا، بیلجیم، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، پاکستان، اسپین، سوئٹزرلینڈ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ سمیت 30 ممالک کی 500 سے زائد کمپنیاں نے شرکت کی۔ نمائش کے دوسرے روز علی سطح کی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔اس کانفرنس میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اپنے تجربات اور  ضیالات کا اظہار کریں گے۔ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام یہ نمائش 4 مئی تک جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں