ادیب دانشور ملک کا سرمایہ ہیں، ملک محمد احمد خان

لاہور(نمایندہ ٹیلنٹ) سینئر صحافی کالم نگار اور مصنف افتخار الحق ملک نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیکر ملک محمد احمد خا ن کو اپنی کتاب”رحمت اللعالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دانشوران مغرب“ پیش کی۔

 اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اس کتاب کو مرتب کرنے پر افتخار الحق ملک کی کوششوں کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت ادب کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ادیبوں کی مشکلات کو حل کیا جا سکے، ادیب دانشور ملک کا سرمایہ ہیں جو معاشرہ کی سمت کو درست کر کے حکومت کی راہنمائی کرتے ہیں۔ کالم نگار قوم کی سوچ کا تعین کرتے ہیں۔

 انھوں نے مزید کہا کہ افتخار الحق ملک کی صحافت کے میدان میں عظیم خدمات ہیں وہ اپنے قلم سے معاشرہ کے مسائل اجاگر کرکے اپنے فرائض سے انصاف کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں