ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کے میچز 5 شہروں میں ہونگے

آئندہ برس انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آسکتی ہے، کوویڈ کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

کراچی ( رپورٹ : حماد عزیز ) ڈس ایبل کرکٹ ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کے میچز کوویڈ بحران کے بعد ملک کے 5 شہروں میں منعقد کیے جائیں گے، آئندہ برس انگلش ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا بھی امکان ہے، ان خیالات کا اظہار گذشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈس ایبلڈ کرکٹ باڈی کے حکام نے کیا، شاہد خان آفریدی فائونڈیشن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ڈس ایبلڈ کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کردیا، پریس کانفرنس میں ڈس ایبلڈ کرکٹ باڈی کے جنرل سیکریٹری اور ایونٹ ڈائریکٹر امیرالدین ، ایونٹ سیکریٹری جمیل کامران، شاہدآفریدی فائونڈیشن کے سی او او رضوان احمد، آئی سی آر سی کے کمیونیکیشن آفیسر یونس عالم ، آئی سی آر سی کے آپریشنل آفیسر اعزاز الرحمان بھی موجود رہے، ڈس ایبلڈ نیشنل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ نئے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوگی، پہلے مرحلے میں میچز کراچی میں جاری ہیں، اس میں کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ کی ٹیمیں بولان میں شریک ہوگی، دیگر مراحل کے میچز ملتان ، لاہور ، کے پی اور اسلام آباد میں ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں