فلم "سویٹ نومبر" کا ری میک



تبصرہ: اسد علی شاہ 

یہ فلم 1968  میں ریلیز ہونے والی فلمSweet November   کا ری میک ہے جو 16فروری 2001 میں ریلیز ہوئی جس کا بجٹ 40 ملین ڈالر تھا اور اس نے باکس آفس پر 65.8 ملین ڈالرکا بزنس کیا،فلم میں مرکزی کردار Keanu Reeves اور Charlize Theron نے اداکیا ہے،دونوں اداکار اس سے پہلے The Devil's Advocateمیں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں اور یہ دونوں ہی میرے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔

Keanu Reeves

  مشہور ایکشن موویز ”اسپیڈ“اور ”میٹرکس“میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں اوران کی نئی ایکشن موی سیریلز John Wick بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جو ماردھاڑ سے بھرپور ہے اس فلم  کے اب تک 3پارٹ آچکے ہیں اور4 پارٹ اگلے سال 2022میں ریلیز ہوگا۔

 Charlize Theron

 اداکاری کے  علاوہ کئی فلموں کی پروڈیوسربھی ہیں ان کی مشہور فلموں میں The Devil's Advocate،The Italian Job، North Country،Mad Max: Fury Road،The Old Guard اورAtomic Blonde سمیت دیگر شامل ہیں۔



چارلی تھیرون کی  یہ خوبی ہے کہ وہ جس  طرح رومانوی کردار خوب صورتی سے اداکرتی ہیں اسی طرح سے وہ ماردھاڑ سے بھرپور کردار بھی انتہائی خوب صورتی  سے اداکرتی ہیں اور اس بات کا بخوبی اندازہ Atomic Blondeدیکھ کر لگایا جاسکتاہے۔

 فلمSweet November  کی کہانی ایک کینسر کی مریضہ لڑکی سارہ کے گردگھومتی ہے جسے ایک لڑکے نیلسن سے محبت ہوجاتی مگر وہ یہ بات لڑکے سے چھپاتی ہے کہ اسے کینسر ہے،دونوں نومبر  کا مہینہ ایک ساتھ گزارتے ہیں اور نیلسن سارہ کو پرپوز کرتا ہے  مگر وہ اسے کوئی جواب نہیں دیتی ہے،ایک روز جب سارہ کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو نیلسن اس کے واش روم میں جاکر دیکھتا ہے جہاں شیلف میں بہت ساری دوائیاں رکھی ہوتی ہیں ، پھر سارہ کا ایک دوست چیزجو (Gay) ہوتا ہے وہ  نیلسن کو بتاتا ہے کہ سارہ کو خون کاکنسر ہے۔



ایک روزہ سارہ نیلسن کو اپنے اپارٹمنٹ سے جانے کا کہتی ہے اور پھر خود اپنے اپارٹمنٹ سے باہر بھاگتی اورپارک کے داخلی دروازے پر  رک جاتی ہے وہاں سارہ نیلسن سے کہتی ہے کہ وہ اسے جانے دے تاکہ اس کے پاس ہمیشہ خوشگوار یادیں رہ سکیں۔

سارہ پھر اپنے گلے سے مفلر نکال کراسے نیلسن کی آنکھوں پر باندھ کر پارک میں لے جاتی ہے اورآخری بار اس کی پیشانی چوم کر اسے اپنی جگہ پررکنے کا کہتی ہے  اور اپنی آنکھوں  میں نمی لیے وہاں سے رخصت ہوجاتی ہے ہمیشہ کے لیے، تھوڑی دیر بعد جب نیلسن اپنی آنکھوں سے وہ مفلر اتارتا ہے تو وہ پارک میں اکیلا ہوتا ہے اور سارہ اسے چھوڑ کر جاچکی ہوتی ہے جس کے بعد نیلسن پارک سے اکیلا ہی واپس آجاتا ہے۔



1 تبصرہ: