نظم
ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر |
یہ
بارشیں بھی تم سی ہیں
کبھی
قوس قزح کے جیسی
تمہاری
آنکھوں میں دمکتی
کبھی
باد صباء کی مانند
تمہاری
ہنسی سی مہک رہی ہے
یہ
جو بوندوں کی مدھم سی نرمی
تمہاری
باتوں سے جھلک رہی ہے
بوندوں
کی گنگناہٹ کی لے بہ دیکھو
تمہاری
داستان ہی چھڑی ہے
کوئی تبصرے نہیں