سجاس کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب: انٹرنیشنل فاسٹ بولر دھانی کو گولڈ میڈل پیش
رپورٹ: حماد عزیز
کراچی: اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں انٹرنیشنل فاسٹ بولر شاہنواز ڈھانی کو سجاس کا گولڈ میڈل دیا گیا جبکہ سینئر فوٹو گرافر اور سجاس کے ممبر رضوان علی کوایوارڈ سےنوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے تقریب کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری کھیل اختر عنایت بھرگڑی مہمان خصوصی تھے۔
سعید غنی نے کہاکہ شاہ نواز دھانی کو اس کے ٹیلنٹ کی بنیاد پر موقعہ ملنا چاہیے، امید ہے کہ شاہ نواز دھانی مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے،صرف اس بنیاد پر نظر انداز نہ کیا جائے کہ شاہ نواز کا تعلق سندھ سے ہے،سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ثقافتی کھیلوں کو تقویت دے رہے ہیں، سندھ کی بنیاد پر پی ایس ایل لیگ کاانعقاد کیا جارہا ہے، منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرہے ہیں، کھیلوں کے صحافیوں کے لیے سجاس کی خدمات قابل قدر ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سینئر جرنلسٹ نصر اقبال کو دیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر سندھ کی بنیاد پر سپر لیگ کے انعقاد کا پلان بنایا ہے، تقریب میں چھ ایتھلیٹس کو راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ جبکہ اسپورٹس جرنلزم میں نمایاں خدمات انجام دینے جرنلسٹس کو مختلف کٹیگری میں سجاس ایوارڈ دیئے گئے۔پاکستان کے شہزادے انٹرنیشنل کرکٹر شاہنواز داھانی کو سجاس گولڈ میڈل اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید نصر اقبال کو انکے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل دیا گیا۔
زندگی کے 35 سال اسپورٹس جرنلزم کے نام کرنے والے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید نصر اقبال کو انکے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل دیا گیا، ملکی اور غیر ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے محمد روحان خان (جوجسٹو) مینا حبیب (ٹگ اف وار) ماریہ ناصر (باکسنگ) عبدالجبار (ملاکھڑا) محمد دانیال خان ( باسکٹ بال) اور اویس شہزاد کو سجاس کے پہلے منتخب صدر راشد صدیقی (مرحوم) کے نام سے منسوب راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ جبکہ نیشنل جونیئر گالفر عمر خالد، انٹرنیشنل سائیکلسٹ رجب علی ساٹی اور انٹرنیشنل روئنگ پیلئر ہریہ فیصل کو سجاس اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا، سینئر فوٹو گرافرز جاوید اقبال، رضوان علی، کاشف فاروقی(ہفتہ روزہ جوہر ٹائم) روزنامہ پرچم کے ارشد وہاب کو سجاس کے لئے دی جانے والی خدمات اور کلثوم جہاں کو سجاس اسپورٹس فیسٹول ویمن کرکٹ میچ کی کامیابی پر، شاہد انصاری کو سجاس کرکٹ ٹیم کا بہترین بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر اسپیشل ایوارڈ دیئے گئے۔
کوئی تبصرے نہیں