سجاس کے وفد کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات
رپورٹ: حماد عزیز
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن
سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے صدر آصف خان کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں
سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، نائب صدر رشید میمن،
مجلس عاملہ کے ممبران خلیل ناصر، اور نبیل اختر سمیت دیگر شامل تھے،۔ سجاس کا وفد صدر
آصف خان، جنرل سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر محمود ریاض،
سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، ارکان مجلس عاملہ شاہد انصاری، ریاض الدین، ممبران امتیاز
نارنجا رضوان علی، سلیمان خان، ذیشان حسین، عبدالعزیز اور ارشد وہاب سمیت دیگر پر مشتمل
تھا۔
ملاقات کے دوران سجاس نے دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل چودہویں کامیابی پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی صدر آصف خان نے کامیابی کو ممبران کی خدمت کا ثمر اور ممبران کی اکثریت کا دی ڈیموکریٹس پر اعتماد کا مظہر قرار دیا، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ کامیابی کے بعد ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں ہیں، 2022 ممبران کے لئے کے پی سی آن لائن کا سال ہوگا، بہت جلد کے پی سی موبائل ایپ متعارف کرادیں گے، موبائل ایپ کے ذریعے ممبران پریس کلب کی کی تمام سہولتوں سے آن لائن مستفیض ہوسکیں گے۔
موبائل ایپ کے ذریعے ممبران کو روزانہ کی بنیاد پر کھانے کا مینیو، ممبرشپ کارڈ کے استعمال پر بذریعہ ایس ایم ایس تصدیق اور کھانے پینے کے بلز سمیت کلب فیس کی ادائیگی کی سہولت بھی حاصل ہوگی، رضوان بھٹی نے سجاس کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے سجاس کے ساتھ مل کر کلب ممبران کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے پریس کلب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کلب کی سرپرستی میں کے پی سی کرکٹ لیگ کرانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران سجاس کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا اور جیت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں