وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ککری گراﺅنڈ کا دورہ

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ککری گرانڈ لیاری کا دورہ، ورلڈ بینک کے پروگرام کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ککری گرانڈ کو جدید اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے حوالے سے برق رفتاری کے ساتھ جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر جسکانی، امداد قریشی، تعمیراتی کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی آمد پر لیاری کے نوجوانوں، فٹ بال، باکسنگ، کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں خصوصاً نکاپ کراٹے کے سینسی عبدالحمید، سینسی معین ڈھیڈھی کے ہمراہ کراٹیکاز نے پر تباک استقبال کیا۔



 اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ککری گرانڈ کو جدید اسپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے جوکہ نہ صرف لیاری کے نوجوانوں بلکہ عوام کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ لیاری کے اس جدید اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال، باکسنگ ، کراٹے، باسکٹ بال سمیت انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصول یقینی بنا یا جاسکے گا۔ اس موقع پر نکاپ کراٹے کے سینسی عبدالحمید نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ککری گرانڈ جمنازیم ہال کی جدید طرز پر تعمیر کے اعلان پر کھلاڑیوں کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیہی آبادیوں کی سولرائزیشن کے لئے منی گرڈ اسٹیشن بنائے جائیں،امتیاز احمد شیخ

وزیر اعلیٰ سندھ نے نکاپ کراٹے کے ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ انشااللہ ریکارڈ وقت میں اسپورٹس کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر قمبرانی باکسنگ کلب کے استاد علی محمد، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ، محمد آصف بلوچ، اولمپئن استاد ملنگ بلوچ اور جاوید عرب فٹ بال اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں