دیہی آبادیوں کی سولرائزیشن کے لئے منی گرڈ اسٹیشن بنائے جائیں،امتیاز احمد شیخ



کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) سندھ کے دیہات کو شمسی بجلی کی فراہمی کے لئے منی سولر گرڈ اسٹیشن (Mini Solar Grid Station) بنائے جائیں۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے یہ ہدایات آج محکمۂ توانائی سندھ کے دفتر میں سندھ کے دیہات کو شمسی بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیہات کو شمسی بجلی فراہمی کے لئے کام کرنے والی کمپنیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور محکمۂ توانائی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر دیہات کو بلاتعطل شمسی بجلی کی فراہمی کے لئے منی سولر گرڈ اسٹیشن بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں تاکہ ان گرڈ اسٹیشن میں محفوظ بجلی بلا تعطل متعلقہ دیہات کو فراہم کی جاسکے اور دیہی ابادی شمسی بجلی کے منصوبے سے بھرپور طور سے مستفید ہوسکیں ۔اس موقع پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ منی گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر کے کام کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور شمسی بجلی فراہمی کے حوالے سے دیگر سہولیات کی مہیا کرنے کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں