سی ایس پی کرکٹ میلہ سی ایس پی اسٹارز نے جیت لیا

سی ایس پی کرکٹ میلہ کی فاتح سی ایس پی اسٹارز کا مہمان خصوصی قمر عباس عباسی اور فرسٹ کلاس کرکٹر سعید خان کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (نمایندہ ٹیلنٹ) کرکٹ اسکول پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سی ایس پی کرکٹ میلہ سی ایس پی اسٹارز نے جیت لیا۔ سی ایس پی کرکٹ اکیڈمی کلفٹن گرانڈ پر منعقدہ فائنل میں سی ایس پی تھنڈرز کو دس وکٹوں سے شکست ہو گئی۔ فائنل میں سی ایس پی تھنڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 78 رنز اسکور کیے اس کی جانب سے شہزاد شفیع نے 20 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 49 رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ سی ایس پی اسٹارز کی جانب سے آصف احمد نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں فاتح سی ایس پی اسٹارز نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس کی جانب سے سراج نے 19 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز جبکہ آصف احمد نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے17 رنز اسکور کیے۔ سراج کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرچری ایونٹ ویمن امپاورمنٹ میں سنگ میل ثابت ہوگا، شاہد ہاشمی

 میچ کے مہمان خصوصی نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمر عباس عباسی تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹر سعید خان کے ہمراہ فاتح، رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایونٹ میں سی ایس پی کرکٹ اکیڈمی کی دس ٹیموں نے شرکت کی تھی جن میں سی ایس پی سکسرز، سی ایس پی سکارچرز، سی ایس پی اسٹارز، سی ایس پی اسٹرائیکرز، سی ایس پی ایونجرز، سی ایس پی تھنڈرز، سی ایس پی راکس، سی ایس پی اسپارٹن، سی ایس پی بلاسٹرز اور سی ایس پی فائٹرز شامل تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں